... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کو عام انتخابات میں بلے کے نشان سے محروم کرنے کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کے اعتراض کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وہی کیا جو قانون کہتا ہے ۔اپریل میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین نے جمہوریت کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، پاکستان میں عام انتخابات اور تحریک انصاف کو بلے نشان سے محروم کرنے سمیت مختلف امور پر بات کی تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے برٹش ہائی کمشنر کی جانب سے کانفرنس کی میں کی گئی تنقید پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے حکم پر خط لکھ کر تفصیلی جواب دیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جمہوریت اور کھلے معاشرے کی بات کی لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ سپریم کورٹ نے خود معلومات کے حق کو تسلیم کیا اور اس کا اپنے اوپر اطلاق کیا۔اس سلسلے میں کہا گیا کہ عاصہ جہانگیر کانفرنس میں آپ کی پرجوش تقریر میں جمہوریت کی اہمیت، انتخابات اور کھلے معاشرے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور برطانوی حکومت کی طرف سے دکھائی جانے والی دلچسپی خوش آئند ہے ۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا ضروری تھا لیکن انتخابات بروقت اس لیے نہیں ہو سکے کیونکہ صدر اور الیکشن کمیشن متفق نہیں تھے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار کس کو ہے ۔اس سلسلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے یہ معاملہ صرف 12 دنوں میں حل کر دیا اور اور 8 فروری 2024 کو پورے پاکستان میں عام انتخابات ہوئے ۔پابندی کا شکار افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے حوالے سے اعتراض پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن لڑنے کے خواہشمند بہت سے لوگوں کو تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں صادق اور امین نہیں سمجھا جاتا، البتہ سات رکنی بینچ نے سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہے ۔تحریک انصاف کو انتخابات میں ’بلے کے نشان‘ سے محروم کرنے کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کے اعتراض پر خط میں کہا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد آمریت کو روکنے اور سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کے لیے ضروری ہے اور اس جمہوری اصول کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے قانون میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر کوئی سیاسی جماعت انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرواتی تو وہ انتخابی نشان کی اہل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خود اس قانون کے حق میں ووٹ دینے والی ایک سیاسی جماعت نے انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے وہی کیا جو قانون کہتا تھا لہٰذا اس فیصلے کے حوالے سے آپ کی تنقید بلاجواز تھی۔رجسٹرار نے خط میں مزید لکھا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ چیف جسٹس کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عوامی اہمیت کے حامل مقدمات کی سماعت براہ راست نشر ہونے لگی اور چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مقدمات لائیو نشر کرنے کی اجازت دی۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام سپریم کورٹ کی کارروائی کو مکمل طور پر دیکھ سکتے ہیں تاکہ عوام کو بھی مقدمات کی شفافیت اور فیصلوں کے بارے میں علم ہو، انٹرا پارٹی انتخابات اور پارٹی کے نشان کے بارے میں فیصلہ بھی براہ راست نشر کیا گیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ماضی کی غلطیوں کو آگے لے جانے سے آج اور مستقبل کی نسلیں برباد ہو جاتی ہیں اور تشدد کے عمل کو مزید ہوا ملتی ہے ۔اس موقع پر خط میں 1953 میں تیل کے حصول کے لیے ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے اور 1917 بالفور اعلامیہ کے ذریعے اسرائیلی ریاست کے قیام اور فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کر کے تشدد اور قتل عام کا نشانہ بنانے کا تذکرہ بھی کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا یہ سب درست تھا، ہمیں سچائی کے ساتھ ماضی میں کیے گئے غلط فیصلوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور ضرورت اس امر کی ہے برطانیہ بھی غلطیوں کا ازالہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ماضی میں کی گئی غلطیوں کو تسلیم کیا، ان پر تفصیلی گفتگو کی اور اقدامات اٹھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان غلطیوں کو دہرایا نہ جائے ۔خط میں کہا گیا کہ شہزادہ چارلس سوئم کی حکومت نے ایک کھلے معاشرے اور جمہوریت کی ضرورت پر زور دیا ہے اور پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تنقید کی ہے لہٰذا امید کی جاتی ہے کہ باہمی تعاون کو قبول کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...