... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لیگل ٹیم سیاسی جماعت میں ضم ہونے پر کام کر رہی ہے ۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں اپنے سارے اختیارات استعمال کریں گے ، ہم خیرات نہیں مانگ رہے ، صوبے کا حق لیکر رہیں گے ، تنگ نہیں کریں گے ، طریقے سے وفاق سے پیسے لیتے رہیں گے ، میں صرف اور صرف صوبے اور اپنے عوام کی بات کروں گا۔نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کوئی ہمارا قرضہ نہیں دے رہا، تو یہ زیادتی ہوگی، مجھ پر تمام مقدمات سیاسی ہیں، سیاست سے پہلے میں تھانے بھی نہیں گیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 22 فروری کو اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اعلامیہ جاری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے ، میڈیا کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کی ضرورت ہے ۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے نئے ساتھی منتخب ہوئے ہیں، پرانے ساتھی زیادہ نہیں رہے ، صوبائی کابینہ کے بارے عمران خان سے مشاورت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم کریں گے ، امن وامان کے ساتھ ترقی جڑی ہوئی ہے ۔9مئی سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا، کروایا گیا تھا، وقت آئے گا تو ثابت کریں گے کہ 9 مئی کس نے کروایا، 9 مئی کو لیڈرشپ اپنے کارکنوں کو منع کرتی رہی، ایسے لوگ موجود تھے جو اندر داخل کروا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حقائق قوم کے سا منے آئیں گے ، کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے ، ادارے ، فوج ہماری ہے ۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اداروں میں اگر اصلاحات کی ضرورت ہوگی تو وہ کریں گے ، اداروں میں ایسا نظام ہو کہ کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کو سزا ملنی چاہیے ۔
پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے ، بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی سے جڑا ہے، دشمن کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد بلوچستان کے امن کی تباہی اور ترقیاتی منصوبوں میں...
بُرا وقت ہوتو پاؤں پڑتے ہیں، جب پوزیشن میں ملے تو گلے پڑ جاتے ہیں، 2 دن لاہور میں بیٹھوں تو لوگوں کو پریشانی ہوجاتی ہے، بیورو کریسی کئی سالوں سے ان کی ہے ، تو تابعداری تو کرے گی ممبران پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کا بہتر رویہ نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگا دیے، فی ...
ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو کشیدگی کے خطرات میں کسی بھی ابہام کو ختم کرسکیں تنازع کشمیرموجود ہے ، علاقائی اختلافات دبانے سے حل نہیں کیے جاسکتے، خطاب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردارکیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایسے بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی ...
پہلے آئی ایم ایف ، اب یو این قرار داد پرکم عمر بچیوں کی شادی پرقانون سازی کی جا رہی ہے پاکستان کی شناخت اسلام ہے ، ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جارہا ہے ،سربراہ جے یوآئی جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احت...
وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا،سیاسی، معاشی وخارجہ امور پر تبادلہ خیال پاکستانی جنگی مہارت کی دنیا معترف ہوگئی(وزیراعظم)پاکستان کی کامیابیاں دنیا تسلیم کررہی ہے( صدر) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی، ...
اس سے زیادہ دیوار سے نہیں لگ سکتے، سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، اب ملک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا،بانی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، اس میں رکاوٹیں ...
بھائیوں میں ناراضی ہو تو بیٹھ کر بات ہوتی ہے،عمائدین بتائیں وہ کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کیا جائے، بلوچستان کے عمائدین کی کوئی شکایات ہوں گی ہمارے سرآنکھوں پر،شہباز شریف دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں انہیں ان کا راستہ آپ کو ناکام بنانا ہے، ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 25...
رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کردیں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،جدید ہتھیار استعمال کئے پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے ...
پولیس افسران اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام، قربانی کے جانور لانے والے بھی پھنس گئے قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، مسلح ملزمان نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے بجلی کی بندش کے خلاف قائد آباد نیشنل ہائی وے پر شدید احتجاج جمعہ ...
بھارت کو خدشہ ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام بھارتی فضائیہ پر ڈالنا ہے بھارت کا پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے کے ڈرہے، امریکی جریدے بھارت نے معرہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے ہاتھوں اپنی عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے ک...
بھارتی وزیر اعظم مودی کی سندور سیاست ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش میرا شوہر زندہ ہے، مودی کون ہوتا ہے مجھے سندور دینے والا؟بھارتی خاتون کی صحافی سے گفتگو مودی کی ’’سندور سیاست‘‘ ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش، بھارتی خواتین نے کھری کھری سنا دیں...
عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میںپی ٹی آئی کارکنان کیلئے سرکاری وکیل مقرر اگر کوئی وکیل پیش ہوتا بھی ہے تو اس کی جانب سے جرح ہی نہیں کی جاتی، جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی...