... loading ...
امریکی اخبار نے چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی اور مائیکرو سافٹ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں نے اپنے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی (اے آئی) اور لارج لینگوئج ماڈل سسٹمز کو تربیت دینے کے لیے اخبارکے مواد کو استعمال کیا ہے۔کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے اس مقدمے کو نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں دائر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے اپنے سسٹمز بنانے کے لیے متعدد ذرائع سے اخبار کے ڈیٹا کو کاپی کیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں نے نیویارک ٹائمز کے مواد پر خصوصی زور دیا اور اخبار کی صحافت پر کی جانے والی سرمایہ کاری سے مفت فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تاکہ وہ بلا اجازت یا معاوضے کے اپنی پراڈکٹس تیار کرسکیں۔مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ کاپی رائٹس کے تحت محفوظ مضامین، کالم، ریویوز، ہائو ٹو گائیڈز اور دیگر کو غیر قانونی طور پر استعمال کرکے اے آئی پراڈکٹس کو تیار کیا گیا جس سے اخبار کی سروس فراہم کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی،یہ پہلا موقع نہیں جب اوپن اے آئی کے خلاف اس طرح کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔اس سے قبل ستمبر میں ایک درجن سے زائد مصنفین نے بھی کمپنی کے خلاف ان کی تحریروں کے مبینہ استعمال پر مقدمہ دائر کیا تھا۔اے آئی چیٹ بوٹس کے لارج لینگوئج ماڈلز کو تربیت کے لیے کافی ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے جو عام طور پر انٹرنیٹ سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔اوپن اے آئی کے خلاف اب تک کاپی رائٹ مواد کو استعمال کرنے کے حوالے سے متعدد مقدمات دائر ہوچکے ہیں۔اخبارکے مطابق یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا جب دونوں کمپنیوں سے اخبار کے مواد کو استعمال کرنے کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہوئے۔اخبار نے دونوں کمپنیوں سے کسی ہرجانے کا مطالبہ نہیں کیا مگر یہ ضرور کہا کہ اوپن اے آئی کی قدر 80 ارب ڈالرز ہے جبکہ مائیکرو سافٹ 2800 ارب ڈالرز کی مالک کمپنی ہے اور یہ دونوں کمپنیاں اخبار کو ہونے والے اربوں ڈالرز کے نقصان کی ذمہ دار ہیں۔مقدمے میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ دونوں کمپنیاں ایسے تمام چیٹ بوٹ ماڈلز اور ٹریننگ ڈیٹا کو ختم کر دیں جن کے لیے اخبار کے مواد کو استعمال کیا گیا ہے۔مائیکرو سافٹ نے نیویارک ٹائمز کے مقدمے پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔دوسری جانب اوپن اے آئی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام اداروں اور مصنفین کے کاپی رائٹ مواد کا احترام کرتے ہیں، ہماری نیویارک ٹائمز سے جاری بات چیت اب تک تعمیری رہی، تو ہم اس نئی پیشرفت پر حیران اور مایوس ہوئے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...
یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر ...
جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، ابھی اس پر کیا ردعمل دیں گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے ، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد ...
دنیا بھر میںایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے سے ہزاروں طیارے گراؤنڈ پی آئی اے کے کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ، طیارے محفوظ ہیں ،ترجمان ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سک...
37روز سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ف...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کر انے وانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ''بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائو '' کے نعرے لگا ئے جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ جمعہ کو سی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا جمعہ کی صبح ختم کر دیا ۔ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس کے آنے کے بعد ہونے والی مشاورت میں کیا گیا، علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی مشاو...
واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے ،تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، بھارتی بیانات خام خیا...
4 نومبر سے اہل خانہ کی ملاقات نہیں ہوئی،عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خانم عمران خان کی صحت پر تشویش کے حوالے سے علیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی...
ہر منگل کو ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے ، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے ، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعل...