... loading ...
بھارت کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد ملک کی خلائی ایجنسی نے سورج کی جانچ اور تحقیق کے لیے اپنا پہلے شمسی مشن راکٹ روانہ کر دیا۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی ویب سائٹ پر براہ راست نشریات کے مطابق سائنس دانوں نے تالیاں بجاتے ہوئے راکٹ روانہ کیا۔خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس نشریات کو تقریباً 5لاکھ ناظرین نے دیکھا جبکہ ہزاروں افراد لانچ سائٹ کے قریب گیلری میں جمع ہوئے تاکہ اس راکٹ کو روانہ ہوتے دیکھا جا سکے جس کا مقصد شمسی ہواؤں کا مطالعہ کرنا ہے، جو زمین پر عام طور پر خلل کا باعث بن سکتی ہیں۔سورج کے لیے ہندی لفظ کے نام سے منسوب ’آدتیا ایل1‘کو ایک ایسے موقع پر لانچ کیا گیا اور بھارت گزشتہ ماہ روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔گوکہ روس کے پاس زیادہ طاقت ور راکٹ تھا لیکن اس کے باوجود بھارت کا راکٹ چندریان-3 نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے چاند پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔
آدتیا۔ایل1 خلائی جہاز کو 4 مہینوں میں تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر (930,000میل) کا سفر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ خلا میں ایک طرح کی پارکنگ لاٹ کی جائے جہاں اشیا کشش ثقل کی قوتوں کو متوازن کرنے کی وجہ سے ٹھہری رہتی ہیں اور خلائی جہاز کے لیے ایندھن کی کھپت کم کرتی ہے۔ان پوزیشنوں کو لیگرینج پوائنٹس کہا جاتا ہے، جہاں یہ نام اطالوی-فرانسیسی ریاضی دان جوزف لوئس لاگرینج کے نام پر رکھا گیا ہے۔سومک رائے چوہدری نے کہا کہ اس مشن میں سائنس کے میدان میں بڑا دھماکا کرنے کی صلاحیت ہے اور سورج سے خارج ہونے والی توانائی کے ذرات مصنوعی سیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جو زمین پر مواصلات کنٹرول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع بھی آئے جب بڑے مواصلات بند ہو گئے ہیں کیونکہ ایک سیٹلائٹ بڑے کورونا کے اخراج سے متاثر ہوا ہے، زمین کے نچلے مدار میں سیٹلائٹس عالمی نجی کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز ہیں جو آدتیا ایل1 مشن کو ایک بہت اہم پروجیکٹ بناتا ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ مدار میں موجود ہزاروں مصنوعی سیاروں پر شمسی تابکاری کے اثر کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی جہاں ایلون مسک کے اسپیس ایکس کے اسٹار لنک مواصلاتی نیٹ ورک جیسے منصوبوں کی کامیابی کے ساتھ یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز کے شعبے کے سربراہ راما راؤ ندامنوری نے کہا کہ نجی شرکت کی وجہ سے زمین کا نچلا مدار بہت زیادہ آلودہ ہو چکا ہے، اس لیے یہ سمجھنا کہ وہاں سیٹلائٹس کی حفاظت کیسے کی جائے، آج کے خلائی ماحول میں خاص اہمیت کی حامل ہوگی۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ طویل مدتی، مشن کا ڈیٹا زمین کے آب و ہوا کے نمونوں پر سورج کے اثرات اور شمسی ہوا کی ابتدا سمیت دیگر چیزوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اصرار پر بھارت نے خلا میں مشن بھیجنے کے منصوبوں کی نج کاری کر دی ہے اور وہ اس شعبے کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کھولنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ بھارت نے اگلی دہائی کے اندر عالمی سطح پر ہونے والے منصوبوں میں اپنے حصے میں پانچ گنا اضافے کا ہدف رکھا ہے۔
٭٭٭
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...