... loading ...
امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ ان دوسالوں کے دوران طالبان کی حکومت نے لوگوں پر مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں اور ملک کے حالات خراب ہو چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو سال کی حکمرانی کے بعد کچھ بھی نہیں بدلا بلکہ صورت حال مزید خراب ہوئی ہے۔ خاص طور پر طالبان کی جانب سے افغان لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکا گیا، خواتین کو مقامی ملازمتوں اور غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنے سے روکا گیا اور میڈیا اور دیگر شعبوں کو دبایا گیا ہے۔ ان پیش رفتوں کی روشنی میں امریکن ولسن سینٹر نے اپنے تجزیے میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ افغانستان کا منظر تاریک اور مایوس کن ہے۔ دو سال قبل طالبان تحریک کے زیر کنٹرول دارالحکومت کابل سے امریکہ کا انخلاء ڈرامائی انداز سے ہوا اور اس دوران ایئرپورٹ پر بڑی افراتفری مچ گئی تھی۔ مرکز نے کہا اس بات پر غور کیا جائے کہ واشنگٹن کو کیا کرنا چاہیے تو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ آج کے حالات کی بہت زیادہ ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ مرکز کے مطابق امریکہ کو اب اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ دوسرے ملکوں پر دباؤ برقرار رکھا جائے کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کریں اور انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین سے متعلق اپنی پالیسیوں سے پیچھے ہٹے بغیر افغان سول سوسائٹی کو مدد فراہم کریں۔ مرکز نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کو ضروری انسانی امداد کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے ضرورت مندوں تک اس کی رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔ امریکہ کو دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر افغانستان سے نکلنے والی دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں کے کسی بھی ثبوت پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور بیرون ملک افغان کمیونٹیز اور افغان سول سوسائٹی گروپس کے ساتھ باقاعدہ بات چیت جاری رکھنا چاہیے۔ ولسن سینٹر نے زور دیا کہ بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس کو اصلاحات متعارف کرانے اور وسائل فراہم کرنے پر اتفاق کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ امریکہ کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کے لیے امیگریشن ویزوں کے اجرا کو بہتر اور تیز کیا جا سکے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...