... loading ...
رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سومیہ عاصم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ کمسن رضوانہ تشدد کیس میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والی سول جج کی اہلیہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج شائستہ کنڈی نے پولیس کی جانب سے سومیہ عاصم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 22 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل جج شائستہ کنڈی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ سومیہ عاصم کا جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ تفتیشی افسر نے جج کو بتایا کہ سومیہ عاصم سے تفتیش کرنی ہے۔مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ عورت کا جسمانی ریمانڈ کس قانون کے تحت دیا جاتا ہے؟ قتل، ڈکیتی اور خطرناک جرم کے باعث عورت کا جسمانی ریمانڈ ملتاہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ بس اڈے سے ویڈیوز بھی لینی ہیں، گھناؤنے جرائم پر عورت کا جسمانی ریمانڈ لیاجاسکتاہے۔ مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے استفسار کیا کہ کیا بچی رضوانہ کی حالت اب ٹھیک ہے؟کیسی ہیں وہ؟ جس پر ملزمہ کی بہن نے کہا کہ بہت بہتر حالت ہے، آئی سی یو سے نکال لیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر وقاص نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ تو سومیہ عاصم کی بہتری کیلئے ہے، کوئی ثبوت دینا چاہتے ہیں تو سومیہ عاصم پولیس کو دے دیں، بس اڈے کی ویڈیو عدالت میں پیش کی گئی ہے جو ریکارڈ کا حصہ بنانا ہے۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ اگر ویڈیوز ہی لینی ہے تو سیف سٹی کیمرہ سے لے لیں، جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ رسیدیں وصول کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ تو نہیں لے سکتے، میڈیا پر خبر چلنا شروع ہوگئی تو جسمانی ریمانڈ تو نہیں دیا جاسکتا، سومیہ عاصم میرے سامنے آئیں۔ جج کے حکم پر ملزمہ سومیہ عاصم روسٹرم پر آگئی اور کہا کہ میں ہر طرح کی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے تیارہوں، مجھے رات کو شامل تفتیش کیا گیا، مجھے رات ساڑھے گیارہ بجے تک دماغی ٹارچر کیا گیا، میں تین بچوں کی ماں ہوں، مجھ سے اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ قتل یا ڈکیتی میں جسمانی ریمانڈ لے سکتے ہیں، آپ دلائل دیں کس بنیاد پر جسمانی ریمانڈ مانگ رہے ہیں۔ سومیہ عاصم نے کہا کہ مجھے گھر لے کر گئے ہیں، کیمرے لگے ہیں، فوٹیجز نکلوا لیں، مجھے وومن اسٹیشن رات 12 بجے لے کر گئے۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ تفتیش کب شروع کرنی ہے؟ آپ کی بات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کل ہی تمام تفتیش مکمل ہوچکی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ کچھ مواد حاصل کرلیا ہے، ہم نے مزید تفتیش کرنی ہے۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ آپ لوگوں کی طرف سے جو پیسے دیے گئے کیا وہ گھر میں ملازمہ تھی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ہمارے اوپر الزام ہے کہ کمسن بچی ہماری ملازمہ ہے۔ سومیہ عاصم نے کہا کہ میں ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہوں، میرے ساتھ ایسا ظلم نہ کیا جائے، میری بھی اولاد ہے، میڈیا پر باتیں بڑھا چڑھا کر بتائی جارہی ہیں۔ جج شائستہ کنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے گھر تو بچی کام کرتی تھی ناں؟ سومیہ عاصم نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی، جب وہ مٹی کھاتی تھی تو اسے بھیج دینا چاہیے تھا، میں نے تمام دستاویزات مہیا کیے ہیں، کچھ نہیں چھپاؤں گی۔ سومیہ عاصم نے روتے ہوئے کہا کہ میرا جتنا میڈیا ٹرائل ہوا ہے، مجھے خود کشی کرلینی چاہیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جج نے ریمارکس دیے تھے کہ ملزمہ سومیہ عاصم ہر حال میں شامل تفتیش ہونے کی پابند ہیں، تاحال کوئی دلیل ملزمہ کی ضمانت میں توسیع کیلئے کافی نہیں ہے، شواہد ایماندرای سے جمع کریں۔ دوران سماعت جج نے پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچ تلاش کرنے میں ڈر نہیں ہونا چاہیے، شواہد ایماندرای سے جمع کریں، پریشر نہ لیں، تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...