... loading ...
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ پاکستانی ایجنٹ نے بھارتی سائنسدان سے اہم معلومات نکلوائیں۔ چارج شیٹ میں درج تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے سائنسدان پردیپ کرولکر کو مبینہ طور پر پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹو نے زارا داس گپتا کی عرفیت کا استعمال کرتے ہوئے للچایا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ کرولکر زارا داس گپتا کو بھارتی میزائل سسٹم اور دیگر خفیہ دفاعی منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ پونے میں ڈی آر ڈی او لیب میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کرولکر کے خلاف گزشتہ ہفتے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ کرولکر نے ایک اہم ڈیزائنر اور ٹیم لیڈر کے طور پر کئی فوجی انجینئرنگ آلات اور نظاموں کو تیار کرنے اور ڈیزائن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان میں ہائپربارک چیمبرز، ہائی پریشر نیومیٹک سسٹم، موبائل پاور سپلائیز، اور مختلف پروگراموں جیسے اے ڈی، ایم آر سیم، نربھئے سبسونک کروز میزائل سسٹم، پرہار، کیو آڑ سیم، اورایکس آر سیم کے لیے میزائل لانچر شامل ہیں۔پردیپ کرولکر کو 3 مئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ چارج شیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرولکر اور زارا داس گپتا واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ وائس اور ویڈیو کال کے ذریعے بھی رابطے میں رہتے تھے۔ زارا داس گپتا نے مبینہ طور پر خود کو برطانیہ میں رہنے والی ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر ظاہر کیا اور واضح پیغامات اور ویڈیوز بھیج کر کرولکر سے رابطہ قائم کیا۔ اے ٹی ایس نے چارج شیٹ میں کہا کہ تفتیش کے دوران، اس کا آئی پی ایڈریس پاکستان کا نکلا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی ایجنٹ نے دیگر چیزوں کے علاوہ براہموس لانچر، ڈرون، یو سی وی، اگنی میزائل لانچر اور ملٹری برجنگ سسٹم کے حوالے سے خفیہ اور حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ چارج شیٹ میں مزید کہا گیا کہ، کرولکر نے ڈی آر ڈی او کی خفیہ اور حساس معلومات کو اپنے ذاتی فون پر محفوظ کیا اور پھر مبینہ طور پر اسے زارا کے ساتھ شیئر کیا۔ اے ٹی ایس کے مطابق پردیپ کرولکر نے زارا داس گپتا کے ساتھ متعدد پروجیکٹس کے بارے میں بات چیت کی، جیسے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل (SAM)، ڈرون، برہموس اور اگنی میزائل لانچرز، اور UCV(بغیر پائلٹ جنگی گاڑیاں)۔ ان کا رابطہ جون 2022 سے دسمبر 2022 تک رہا۔ تاہم، فروری 2023 میں، کرولکر کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے ڈی آر ڈی او کی طرف سے اندرونی تحقیقات شروع ہونے سے ٹھیک پہلے، کرولکر نے زارا کا نمبر بلاک کر دیا۔ زارا داس گپتا کا نمبر بلاک کرنے کے تھوڑی دیر بعد کرولکر کو ایک نامعلوم بھارتی نمبر سے ایک واٹس ایپ پیغام موصول ہوا، جس میں سوال کیا گیا کہ اس کا نمبر کیوں بلاک کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں پیش کیے گئے چیٹ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرولکر نے اپنے ذاتی اور آفیشل شیڈولز کے ساتھ ساتھ اپنے مقامات بھی زارا داس گپتا کے ساتھ شیئر کیے، اس کے باوجود کہ اس طرح کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کی جانی تھیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...