... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ پاکستان میں امریکی سفیر کے سامنے اٹھانے کا حکم دے دیا۔ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں امریکی سفیر کا اس پر کیا ردعمل ہے۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ 17 اکتوبر کے عدالتی حکم کے بعد آپ نے کچھ نہیں کیا۔ دفتر خارجہ کے نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ آخری بار آپ کو کہا تھا، سیکرٹری خارجہ کو طلب کر لیتے ہیں۔ آپ بیان دے دیں ہم کچھ نہیں کر سکتے، کیس ختم کر دیں گے۔ آپ کچھ نہ کرنے کی کیسے وضاحت کریں گے؟ نمائندہ دفتر خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ رحم کی اپیل کی پٹیشن ابھی امریکی صدر آفس میں زیر التوا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ستمبر میں ویزا کی درخواست دی لیکن ابھی ویزا نہیں لگا۔ امریکا میں کیس اور وکیل کے لیے ہم فنڈریزنگ کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس کیا آپشنز ہیں؟ وزارت خارجہ کیا کر سکتی ہے، ہم عدالت کی معاونت کریں گے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ پریکٹیکلی وہ (دفتر خارجہ) کہہ رہے ہیں کہ رحم کی اپیل کی پٹیشن زیر التوا ہے، اس سے آگے وہ نہیں جا سکتے۔ نمائندہ دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہم سفارتی فورمز کو بھی اس حوالے سے استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عافیہ صدیقی کی جسمانی و ذہنی صحت جاننے سے متعلق آپ نے امریکی محکمہ انصاف کو لکھا؟ کیا اس قسم کے معاملات حل کرنے کے لیے کوئی مستقل فورم نہیں ہیں؟ امریکا کے پاکستان کے سفیر کے ساتھ کیا معاملہ اٹھا سکتے ہیں؟ وہ کیا کر سکتے؟ عدالت نے کہا کہ کیا وہ آپ کا جواب اس حد تک بھی نہیں دیتے۔ دو لائنیں بھی نہیں کہ ان کو آپ کا لیٹر ملا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نہیں بتایا کہ رحم کی اپیل کس اسٹیج پر ہے۔ عدالت نے وزیر خارجہ اور سیکریٹری خارجہ کے دستخط کے ساتھ رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...