... loading ...
وفاقی حکومت کی جانب سے نجی تحویل میں دیے گئے سرکاری اداروں کی تاحال لین دین مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعرات کو سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سید محمد صابر شاہ، مولوی فیض محمد، عمر فاروق، انور لال دین اور پلاننگ کمیشن کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی کو دی جانے والی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ وزارت نجکاری کی طرف سے سرکاری ادارے جنکی پہلے ہی نجکاری کی جا چکی ہے ان مکمل دستاویزات اور تفصیلات کے ساتھ ساتھ لین دین آج تک مکمل نہیں ہوسکی۔ سیکرٹری پلاننگ کمیشن نے کہا کہ جب بھی نجکاری کا عمل مکمل ہوتا ہے تو نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے، نجکاری پالیسی کے تحت 1991 سے لے کر آج تک 178 ٹرانزیکشنز کی جا چکی ہیں جن کی کل مالیت 649,114 ملین روپے ہے۔چیئرمین کمیٹی نے ہدایات دیں کہ جتنی بھی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں ان تمام کے گزٹ نوٹیفکیشنز کمیٹی کو فراہم کیے جائیں، کنونشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے نجکاری کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ کنونشن سینٹر کی نجکاری پر سی ڈی اے بورڈ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے سی ڈی اے رولز میں تبدیلی کرنی ہوگی، اسلام آباد ماسٹر پلان کے ساتھ ساتھ اس سے گرین بیلٹ پر بھی اثر پڑے گا۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لگتا ہے اس نجکاری کے پیچھے کوئی رئیل اسٹیٹ مافیا کار فرما ہے اور ہمیں اس نجکاری کی مکمل مخالفت کرنی چاہیے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ تمام فنکشنز کیلئے کنونشن سینٹر سے خاطر خواہ آمدنی ملتی ہے۔ سرکاری یا نجی تمام اداروں سے ایک مخصوص ریٹ کے مطابق رینٹ لیا جاتا ہے۔ اسلئے سی ڈی اے کنونشن سینٹر کی نجکاری کے حق میں نہیں ہے، تاہم اس حوالے سے فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے۔ کمیٹی ممبران نے کنونشن سینٹر کی نجکاری کو روکنے کیلیے اپنی سفارشات کابینہ اور وزیر اعظم کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا۔پاک چائنا فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ہری پور کی نجکاری پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ معاملہ ابھی تک عدالت میں زیر التوا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 1992 میں نجکاری کے بعد 90 فیصد شیئرز شون گروپ کو ٹرانسفر کر دیے گئے تھے اور دس فیصد شیئرز ابھی بھی حکومت پاکستان کے پاس ہیں۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چالیس فیصد ادائیگی پر تمام شیئرز کیسے شون گروپ کو ٹرانسفر کر دیے گئے، اس پر نئے سرے سے غور ہونا چاہیے اور زمین کی موجودہ قیمت کا بھی تخمینہ لگاتے ہوئے نجکاری کے عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ کیس کو عدالت میں نئی جہت کے ساتھ لڑنا چاہیے اور ریاست پاکستان کے مفادکی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ سیکریٹری پلاننگ کمیشن نے اس کیس پر عدالتی کاروائی سے کمیٹی کو آگاہ رکھنے کا عزم دہرایا۔
بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا،فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واح...
آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے ب...
تین زخمی پمز اور 9 پولی کلینک اسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک،آئی جی اسلام آباد کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی اور مرمت کے دوران دھماکا ہوا، میڈیا سے گفتگو سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12فراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا س...
ابھی تک تو کورٹس کے اندر کھڑے ہیں، کل ہم آکر کہیں پر بھی بیٹھ جائیں گے،ہمشیرہ بانی یہ نہیں ہو سکتا آپ سوچیں ہم ڈر جائیں گے ، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو،میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔علیمہ خان ...
فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، صدارت ٹرمپ کریں گے امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ڈرافٹ قرارداد ارسال کردیا،امریکی ویب سائٹ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی...
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...