... loading ...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 1500 سے زائد ملازمین کو اپنے رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے ترقی پانے یا من پسند عہدوں پر تعینات ہونے کی کوششوں کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایسے تمام افراد کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جو بااثر شخصیات کے ذریعے ترقی یا تبادلے کے خواہاں ہیں۔ تمام ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں اعلیٰ باصلاحیت انسانی وسائل کو شامل اور برقرار رکھنے کے لیے تنظیم نو کے ذریعے نادرا کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا میں میرٹ کی بنیاد پر ترقی کا شفاف نظام متعارف کرایا گیا ہے، تنخواہوں میں 65 فیصد اضافے کے علاوہ سفارشات اور اثر و رسوخ کی بجائے کارکردگی اور قابلیت کی بنیاد پر ترقیاں، تعیناتیاں اور تبادلے ادارے کے نظام کی مستقل خصوصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات اور واضح پالیسیوں کے باوجود کچھ ملازمین محنت اور ذمہ داری کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ترقیوں اور تبادلوں کے لیے بااثر شخصیات سے اپنے رابطوں کو استعمال کرتے رہتے ہیں جس سے نہ صرف موجودہ شفاف نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ مستحق ملازمین کو بھی ان کے حق سے محروم کردیا جاتا ہے’۔ چیئرمین نادرا نے واضح کیا کہ یہ طرز عمل قابل قبول نہیں اور ادارے کے بہترین مفاد میں اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب کارکردگی اور استحقاق کو ٹھیس پہنچتی ہے تو ادارے اپنی اہمیت اور افادیت کھو دیتے ہیں، جس سے افراد، معاشرے اور خود ادارے دونوں کو نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات کے ذریعے تعیناتیوں اور ترقیوں کے نظام پر اثرانداز ہونے کا عمل درحقیقت سرکاری امور میں مداخلت ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1500 سے زائد ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس معاملے پر ان سے وضاحت طلب کی جا سکے، جو ملازمین بااثر لوگوں کے ساتھ اپنے رابطوں کا استعمال بند نہیں کریں گے ان کے خلاف نادرا کے قواعد و ضوابط (سول سرونٹس ای اینڈ ڈی رولز 2020) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے نادرا کے ملازمین کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی کارکردگی ہی دراصل بہترین سفارش ہے، ترقی کی راہیں کھولنے کے لیے تندہی سے کام کریں۔چیئرمین نادرا طارق ملک سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے اس پیش رفت کی تصدیق کی اور کہا کہ صرف میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیوں اور ترقیوں سے نادرا کو عالمی معیارات پر پورا اترنے میں مدد مل سکتی ہے۔میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں اور تعیناتیوں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے تاج محمد کا حوالہ دیا جنہوں نے 2003 میں سینیٹری ورکر کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا اور مقابلہ جاتی امتحان پاس کرکے نادرا میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے سینٹر انچارج بننے کا سفر طے کیا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواستوں کی بنیاد پر تعیناتی کے لیے منتخب ہونے والی 3 لڑکیوں کے والدین اس قدر حیران ہوئے کہ انہوں نے فون کرکے تصدیق کی کہ یہ حقیقت ہے کوئی فراڈ؟ وہ حیران تھے کہ کسی رکن اسمبلی یا جاگیردار کی سفارش کے بغیر ان کی بیٹیوں کو نوکریاں کیسے مل گئیں۔نادرا میں ری اسٹرکچرڈ ہائرنگ کے طریقہ کار کو متعارف کروائے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد روایتی ٹیلنٹ سے ہٹ کر بہترین امیدواروں کی تلاش پر ہے، نادرا کے 3 ہزار 613 ملازمین سخت میرٹ پر مبنی ڈیجیٹل ایچ آر سسٹم سے مستفید ہو چکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...