... loading ...
ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست کے بعد میزبان آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، بھانوکا راجا پاکسے اور کپتان داسن شناکا بناکر نمایاں رہے۔ انگلش بالرز کی جانب سے عادل رشید، سیم کرن، بین اسٹوکس، کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایلکس ہیلز 47 اور کپتان جوز بٹلر 28 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار نظر آیا، ہیری بروکس اور لیام لیونگسٹن 4، 4، سیم کرن 6، معین علی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بین اسٹوکس کی ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت انگلینڈ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا، وینندو ہسرنگا اور لاہیرو کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ایونٹ میں سری لنکا کی شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں، گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ، انگلینڈاور آسٹریلیا 7، 7 پوائنٹس کے ہمراہ ایک دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...