... loading ...
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہان خان سیاستدان نہیں، ان پر بغاوت کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جانا چاہئے،اگر 25 مئی کا پروگرام کامیاب ہوجاتا تو ملک میں قتل و غارت ہوتی،اسی پروگرام کے تحت عمران خان نے پورا مہینہ تیاری کی،عمران خان کی جان کو خطرہ سے متعلق کوئی اطلاع نہیں،پی ٹی آئی دھمکیوں کی تفصیلات آئی جی اسلام آباد یا چیف جسٹس کو دے۔ کالعدم تحریک طالبات پاکستان سے جاری مذاکرات سے متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتیں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حامی ہیں، ، اے پی ایس میں ملوث لوگوں کو معاف کرنے سے معاشرہ شدید متاثر ہوگا، ماورائے آئین بات قابل قبول نہیں،عسکری اور سیاسی قیادت کا فیصلہ ہے کہ کسی کو ہتھیار دوبارہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگرکالعدم ٹی ٹی پی نے بات نہ مانی تو لڑائی کیلئے تیار ہیں۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں یہ ملک میں فساد چاہتے ہیں، انہیں گرفتار ہونا اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ تمام حکومتی اتحادی جماعتیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت کی حامی ہیں، ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی اب بھی موثر ہے، اس وقت تک رہے گی جب تک معاملات طے نہیں پا جاتے، کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق تفصیلی بریفنگ ہوئی تقریبا تمام پہلووں پر غور کیا گیا، حکومت اور اتحادی جماعتیں کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت کے حق میں ہیں، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کا بھی یہی موقف ہے، تمام جماعتوں نے آئین کے تحت بات چیت کی حمایت کی، کسی ایسے مطالبے پر بات نہیں ہونی چاہئے جو ماورائے آئین ہو، جب بات چیت نتیجے کے قریب ہو تو پارلیمنٹ میں لایا جانا چاہئے، کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق بات چیت کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے گا، کالعدم ٹی ٹی پی کو قانون اور آئین کے نیچے آنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے گرفتار ساتھیوں کی رہائی، فاٹا کو دوبارہ الگ کرنے اور فوج واپس بلانے پر کوئی بات نہیں ہوگی کیونکہ یہ آئین کیخلاف باتیں ہیں، اے پی ایس میں ملوث لوگوں کو معاف کرنے سے معاشرہ شدید متاثر ہوگا، چند ہفتوں نہیں کچھ مہینوں میں یہ بات کسی رخ پر پہنچ جائے گی، عسکری اور سیاسی قیادت کا فیصلہ ہے کہ کسی کو ہتھیار دوبارہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر بات نہ مانی گئی تو لڑائی کیلئے تیار ہیں، عسکری قیادت نے یقین دلایا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ساٹ آوٹ کرسکتے ہیں،اس جماعت کے پیچھے ایسی قوتیں ہیں جو پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...