... loading ...
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ ان کے اس بیان کے بعد کثرت ازواج کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث کا دروازہ کھل گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ بیوی ایک کافی ہے، انہوں نے یہ بیان ملک میں ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کے حوالے سے جاری کیا۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ڈاکٹر الطیب سے ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں فون کال پر استفسار کیا گیا کہ پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے اس کو بتائے بغیر غیرملکی شوہر دوسری شادی کا کیا حکم ہے؟ استفسار کے جواب میں انہوں نے مردوں کو کثرت ازدواج کی اجازت ہے مگر کرنا لازمی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر شوہر دوسری عورت سے شادی کرتا ہے، خواہ وہ رہائشی ہو یا مسافر۔ اسلامی شریعت میں اس بات کا ذکر نہیں کہ وہ پہلی بیوی کو مطلع کرے۔ اسے مطلع نہ کرنا خاندان کے مفاد میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بیوی کو چاہیے کہ وہ غیر اخلاقی معاملہ کرنے کے بجائے اپنے غیر ملکی شوہر کی دوسری شادی کرنے میں مدد کرے۔ تاہم شیخ الازھرنے بات آگے بڑھاتے ہوئے دوبارہ وضاحت کی کہ بیوی ایک ہی کافی ہے۔ لوگ اکثرشکایت کرتے ہیں کہ شادی کی اصل تعدد ازدواج ہے۔ تعداد ازواج بہت سے معاملات میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ناانصافی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعدد ازدواج کو عام طور پراچھا نہیں سمجھا جاتا اور اس حوالے سے لوگوں میں غلط رائے پائی جاتی ہے۔ میں مسلمانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ قرآن کی اس آیت کو دوبارہ پڑھیں جس میں تعدد ازدواج کا مسئلہ مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے اور اس بات پر غور کریں کہ اس سے پہلے کیا ہوا اور اس کے بعد کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان پہلی شادی کرنے کے لیے آزاد ہے مگر دوسری شادی عدل و انصاف کے ساتھ مشروط ہے۔ تعدد ازدواج شوہر کا حق ہے، لیکن یہ حق محدود ہے۔ یہ اجازت شرائط سے مشروط ہے اور شرائط پوری نہ ہوں تو اجازت باطل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے تعداد ازدواج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کے پاس اس کا مضبوط جواز ہو اور باقی بیویوں کے ساتھ انصاف کریں۔
صدرزرداری، نوازشریف اور وزیراعظم کی مشاورت سیحکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز، اپوزیشن کمیٹی کو سیاسی قیدیوں تک رسائی دی جائے،عمران خان کو آج تک سچ نہیں بتایا گیا میڈیا کی سینسر شپ ختم کی جائے،ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، شہیدوں کا خون رائ...
زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت برآمد کنندگان کو ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے کوتاہی قابل قبول نہیں،جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے جبکہ وزیراعظم نے ...
ایف ڈبلیو او کے تعاون سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری ،وزیراعلیٰ کا523ترقیاتی اسکیموں کا اعلان تمام میگا اور اہم منصوبے عالمی معیار کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے تحت ہونے چاہئیں، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، محکم...
سلمان اکرم راجاکا بیرسٹر گوہر سے متعلق بیان، واٹس ایپ گروپس میں شدید تنقید،ذرائع سیکریٹری جنرل نے پارٹی کو اس نہج پر پہنچایا وہ پارٹی میں گروپنگ کر رہے ہیں، اراکین پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیرسٹر گوہر کے بیان کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے، پ...
منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے،غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے،حکومتی ذرائع حکومتی وفد تیار ،ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا، ذرائع اسپیکر آفس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگ...
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم ہے، خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں کرنا تو کیا خارجی نور ولی کو وزیر اعلیٰ لگا دیا جائے؟ اس کی بیعت کرلی جائے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر وزیر اعلیٰ کے پی فرما رہے ہیں کابل ہماری سکیورٹی کی گارنٹی دے، کیا ہبت اللہ بتائیں گے چارس...
اب تک کہیں سے اشارہ نہیں ملا ، بانی پی ٹی آئی سے ہم ملے گے ان سے مکالمہ ہو گا،ہدایت لیں گے پھر ان سے بات ہوسکتی ہے،سلمان اکرم راجا کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار سندھ حکومت احسان نہیں کر رہی، سہیل آفریدی کو پروٹوکول دینا آئینی حق ،رانا ثنا 5 بڑوں وال...
مصدقہ اطلاعات پرکئی ہفتوں پر محیط انتہائی پیچیدہ اور پیشہ ورانہ انٹیلی جنس آپریشن،گرفتار دہشت گردوں میں جلیل احمد عرف فرید، نیاز قادر عرف کنگ، حمدان عرف فرید شامل ہیں کارروائی میں 30 عدد امونیم نائٹریٹ سے بھرے ڈرم، 5 دھماکہ خیز سلنڈرز، ایک پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز کی بڑی مقدار...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 9 سے 11 جنوری تک سندھ کا تاریخی دورہ کریں گے،پی ٹی آئی آٹھ فروری یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،پریس کانفرنس پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
ڈیلسی روڈریگز نے درست کام نہیں کیا تو مادورو سے زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی گرین لینڈ امریکی دفاع کیلئے ضروری ہے ،امریکی صدرکی نائب صدر وینزویلا کو دھمکی واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوبارہ حملہ کر دے ...
روشنیوں کا شہر مختلف مسائل کا شکار، ٹوٹی سڑکیں، کھلے نالوں نے شہر کی شکل بگاڑ دی،ماہرین نے صحت کیلئے ہولناک قرار دیدیا ان فوڈ اسٹریٹس اور غذائی اسٹالز میں پہلے ہی حفظان صحت کے اصولوں کا فقدان ہے رہی سہی کسر اڑتی دھول مٹی نے پوری کردی روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی مختلف مسا...
15 نکاتی ایجنڈے میں واضح کیا گیا کہ ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام فریق مل کر بیٹھیں گے تو مؤثر پالیسی بنے گی اور امن بحال ہوگا،صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی بھی ملٹری آپریشن...