... loading ...
طالبان مخالف مرحوم رہنما کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے کی زیر قیادت افغانستان کی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تین شمالی اضلاع طالبان سے واپس لیتے ہوئے اس پر قبضہ حاصل کرلیا ہے، یہ دعویٰ ایک وسیع فوجی حملے کے بعد سامنے آیا۔ رپورٹ کے مطابق احمد مسعود کی زیر قیادت این آر ایف کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے وادی پنج شیر میں پہلا حملہ کیا تھا۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے خلاف این آر ایف فورسز نے آخری کارروائی گزشتہ سال کی تھی، یہ کارروائی ستمبر میں امریکی حمایت یافتہ حکومتی فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کے چند ہفتوں بعد کی گئی تھی۔ این آر ایف کے خارجہ تعلقات کے سربراہ علی نظاری کا کہنا ہے کہ ‘گزشتہ رات احمد مسعود کے اپنی فورسز کو حکم دینے کے بعد پنج شیر کے تین اضلاع کو آزاد کروایا لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ این آر ایف نے ان اضلاع میں مرکزی سڑکوں، چوکیوں اور دیہاتوں پر قبضہ کرنے بعد ضلعی دفاتر میں طالبان کا محاصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘متعدد طالبان جنگجوؤں سے اس وقت ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا تھا، دشمنوں کو بھاری نقصان ہوا ہے، ملک کے 12 صوبوں میں حملے جاری ہیں اور وہاں ان کی فورسز موجود ہیں، زیادہ تر فورس شمال میں موجود ہے۔طالبان کی حکومت نے این آر ایف کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنج شیر یا ملک کے کسی اور حصے میں کوئی ‘ فوجی حادثہ’ نہیں ہوا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘میڈیا میں بعض باغیوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پنج شیر کے رہائشی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘ اے ایف پی’ کو بتایا کہ رات گئے بے تحاشا فائرنگ کی سنی گئی تھی۔ شناخت ظاہر کیے بغیر ایک اور رہائشی کا کہنا تھا کہ ‘جھڑپوں کی وجہ سے لوگ اپنے علاقے چھوڑ کر جارہے ہیں۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ این آر ایف کے جنگجوؤں نے طالبان کی ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا۔طالبان کے مقامی کمانڈر داد محمد بتر نے تصدیق کی کہ ان کے اور طالبان فائٹرز کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی لیکن ہمیں گھیرا گیا اور نہ ہی ہم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...