... loading ...
سندھ یونائٹیڈ پارٹی نے ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سرچ کمیٹی کا مجوزہ سربراہ بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سینئرنائب صدرروشن برڑو کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی دو مرتبہ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن رہے چکے ہیں۔ اب تیسری مرتبہ چیئرمین بنانے کے قانون میں تبدیلی کی جارہی ہے۔درخواست میں کہاگیاہے کہ رینجرز نے 2015 میں ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا تھا ڈاکٹر عاصم بھاری کرپشن میں ملوث ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی بطور چیئرمین مدت 28 جنوری کو ختم ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کرپشن،کرائم،ٹیرر فنانسگ اور چائنہ کٹنگ کے الزامات ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو سرچ کمیٹی کا سربراہ بنانے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کو بطور چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکا جائے۔ درخواست میں چیف سیکرٹری،سیکرٹری قانون،چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سینئرنائب صدر روشن برڑونے کہاکہ ایک نیب زدہ شخص کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سرچ کمیٹی کا مجوزہ سربراہ بنایاجارہاہے، تیسری دفعہ چیئرمین بننابھی ایچ ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سرچ کمیٹی کا چیئرمین بنانے سے سندھ کی 25 یونیورسٹیوں اور تعلیمی بورڈ کے اخیارات ڈاکٹر عاصم کو ملیں گے۔ 5ارب بجٹ ریلیز کرنے کا اختیار ڈاکٹر عاصم کے پاس ہو گا ان سب اختیارات پر ڈاکٹر عاصم کرپشن کرے گا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی یونیورسٹیوں میں جتنے وائس چانسلر مقرر کئے گئے ہیں وہ انتظامی طور پر نااہل ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کی تعلیم صرف ایم بی بی ایس اورمیڈیسن ڈپلومہ ہولڈر ہے یہ تعلیم ایچ ای سی سندھ کے چیئرمین کے لئے کوالیفائی نہیں کرتی اس کے مقابلے میں پنجاب کے ایچ ای سی کے چیئرمین پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔روشن برڑونے کہاکہ سندھ کے تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کے لیے ڈاکٹر عاصم کو تعینات کیا گیا ہے اور ان کا کردار انتہائی خراب ہے۔سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سینئرنائب صدر نے کہاکہ پہلے ہی ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام کا کیس چل رہے اب مزید کرپشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن کرنے کے لیئے میں ڈاکٹر عاصم کو تعینات کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...