... loading ...
طبی ماہرین نے ایسے نئے جینیاتی میکنزم کو شناخت کیا ہے جو مردوں میں بانجھ پن کی سنگین قسم کا باعث بنتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔ نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق میں مردوں میں بانجھ پن کے سب کے حوالے سے بڑی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا جس سے مستقبل میں علاج کے بہتر مواقع دستیاب ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسی جینیاتی میوٹیشنز جو ماں یا باپ سے ورثے میں منتقل نہیں ہوتیں، مردوں میں بانجھ پن میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ میوٹیشنز اس وقت ہوتی ہیں جب والدین کے ڈی این اے اے کی نقل بنتی ہے اور اس کے نتیجے میں مردوں میں بعد کی زندگی میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ یہ مردوں میں بانجھ پن کے سمجھنے کے حوالے سے ایک بڑی حقیقی تبدیلی ہے، بیشتر جینیاتی تحقیقی رپورٹس میں بانجھ پن کے موروثی اسباب کا جائزہ لیا گیا جیسے والدین سے کسی جین میں میوٹیشن ہوئی وغیرہ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مگر ہماری تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ میوٹیشنز اس وقت ہوئیں جب ڈی این اے کی نقل بنی اور یہ مردوں میں بانجھ پن میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم بانجھ پن کے شکار مردوں میں اس مسئلے کی وجوہات سے مکمل طور پر واقف نہیں اور اس تحقیق سے توقع ہے کہ مریضوں کو جوابات فراہم کیے جاسکیں گے/اس تحقیق کے لیے بانجھ کے شکار 185 مردوں اور ان کے والدین کے ڈی این اے کو اکٹھا کرکے جانچ پڑتال کی گئی اور 145 ایسے پروٹین میں تبدیلیاں لانے والی میوٹیشنز کو دریافت کیا جس نے ممکنہ طور پر مردوں کے بانجھ پن کے مسئلے میں کردار ادا کیا۔تحقیق کے مطابق کم از کم 29 میوٹیشنز اسپرم بنانے والے عمل میں شامل جینز پر اثرات مرتب کیے۔ماہرین نے بانجھ پن کے شکار متعدد مردوں کے ایک جین آر بی ایم 5 میں میوٹیشنز کو دریافت کیا ہے اور چوہوں پر ہونے والی ایک پرانی تحقیق میں ثابت ہوا کہ یہ جین بانجھ پن میں کردار ادا کرتا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ یہ میوٹیشنز بانجھ پن کی ایک سنگین قسم کا باعث بنتی ہیں جس کے لیے ایک جین میں تبدیلیوں کی ہی ضرورت ہوتی ہے، اس کے نتیجے میں اس بات کا امکان 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے کہ یہ میوٹیشنز ایسے مردوں کے بیٹوں میں منتقل ہوکر بانجھ پن کا باعث بن جائے۔ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں 7 فیصد مرد بانجھ پن کے شکار ہیں جبکہ 50 فیصد کو کسی حد تک مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجوہات مکمل طور پر واضح نہیں۔محققین اب اپنی تحقیق کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہزاروں مریضوں اور ان کے والدین پر ایک بین الاقوامی تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...