... loading ...
عرب تنظیم برائے تعلیم ثقافت اور سائنس الیسکونے سال 2030 کے لیے سعودی عرب کے سیاحتی اور ثقافتی مقام درعیہ کو عرب ثقافت کے دارالحکومت کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سال 2030 کے لیے درعیہ کو عرب ثقافت کا دارالحکومت قرار دینے کا مقصد علاقائی سطح پر اس کی لازوال ثقافتی علامت، شاندار تاریخ اور تہذیبی ورثے کو تسلیم کرنا ہے۔میڈییارپورٹس کے مطابق یہ اعلان الیسکو کی چھتری تلے ہونے والے اپنے سالانہ اجلاس میں عرب وزرائے ثقافت کی منظوری کے بعد سامنے آیا۔ یہ اجلاس متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی 19 سے 20 دسمبر 2021 تک کے دوران منعقد ہوا۔ تاکہ درعیہ کو 2030 کے لیے عرب کیپٹل آف کلچرکے طورپر منتخب کیا جا سکے۔ چنا ئوکے بعد کمیٹی کے ارکان نے اس پر رائے شماری کی جس میں درعیہ کو عرب ثقافت کا دارالحکومت قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کو یہ اعزاز دوسری بار حاصل ہو رہا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2000 میں الریاض کو عرب ممالک کا ثقافتی دارالحکومت قرار دیا جا چکا ہے۔سعودی وزیر ثقافت، قومی کمیٹی برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے مملکت کی ثقافت کی زبردست حمایت اور اس کے فروغ کے لیے کی جانیوالی کوششوں پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر ثقافت نے اس بات پر زور دیا کہ درعیہ کو 2030 کے لیے عرب ثقافت کے دارالحکومت کے طور پر منتخب کرنا پہلے سعودی مملکت کے دارالحکومت کیسفر کو آگے بڑھانے کا حصہ ہے۔ اس کی صدیوں کی تاریخی اور تہذیبی دولت نے اسے سب سے نمایاں تاریخی مقام بنا دیا ہے۔ ایسی جگہیں جو ثقافتی اثرات سے مالا مال ہیں۔ ہمیشہ قائم رہتی ہیں، خاص طور پر چونکہ یہ انتخاب 2000 میں عرب ثقافت کے دارالحکومت کے طور پر دارالحکومت ریاض کی تاج پوشی کے بعد ہوا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی سرزمین ثقافتی خصوصیات سے مالا مال ہے۔درعیہ میں 2017 میں درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے شاہی حکم کے بعد کئی بڑے بڑ منصوبوں کی میزبانی کررہا ہے۔ اس میں کئی ثقافتی منصوبے بھی شامل ہیں جن کے ذریعے درعیہ کے ثقافتی ، تاریخی اور اس کے تہذیبی مقام کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...