... loading ...
افغانستان کے نئے طالبان حکمران نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم کے سازگار ماحول اور ملازمت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بتایا کہ طالبان حکومت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے اور اس کا امریکا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے واشنگٹن اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ کے فنڈز جاری کریں جو 15 اگست کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد منجمد کر دیے گئے تھے۔وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، افغانستان کو غیر مستحکم بنانا یا کمزور افغان حکومت کا ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں سابق حکومت کے معاونین، ملازمین بھی شامل ہیں۔امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان اب بدل چکے ہیں، ہم نے انتظامیہ اور سیاست میں قوم اور دنیا کے ساتھ بات چیت میں ترقی کی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم مزید تجربہ حاصل کریں گے اور ترقی کریں گے۔امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان کی نئی حکومت کے تحت ملک کے 34 صوبوں میں سے 10 میں سے 12ویں جماعت تک لڑکیاں اسکول جا رہی ہیں، پرائیویٹ اسکول اور یونیورسٹیاں بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہی ہیں اور 100 فیصد خواتین جو پہلے صحت کے شعبے میں کام کر چکی ہیں واپس آ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اصولی طور پر خواتین کی قومی دھارے میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ طالبان نے اپنے مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا اس کے بجائے عام معافی کا اعلان کیا اور کچھ تحفظ فراہم کیا۔امیر خان متقی نے کہا کہ پچھلی حکومت کے رہنما کابل میں بغیر کسی خطرے کے رہتے ہیں حالانکہ اکثریت بھاگ چکی ہے۔وزیر خارجہ نے امریکا یا دیگر کسی ملک جاننے والے کے خواہش مند افراد کے تناظر میں غربت اور خوف کی بجائے اپنے ہی ملک میں بہتر زندگی گزارنے پر زور دیا کیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے اپنے اقتدار کے پہلے مہینوں میں غلطیاں کی ہیں اور وہ مزید اصلاحات کے لیے کام کریں گے جس سے قوم کو فائدہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے غلطیوں یا ممکنہ اصلاحات کی وضاحت نہیں کی۔امیر خان متقی نے امریکی میرین جنرل فرینک میک کینزی کے ان تبصروں کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگست کے آخر میں امریکی افواج کے جانے کے بعد سے افغانستان میں القاعدہ کے اندر شدت پسند گروپ کا اثر بڑا ہے۔جنرل میک کینزی مشرق وسطی میں واشنگٹن کے اعلی فوجی کمانڈر ہیں۔امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان نے اگست کے آخر میں ختم ہونے والے انخلا کے آخری مرحلے کے دوران امریکی اور نیٹو افواج پر حملہ نہ کرنے کے وعدے کے ساتھ اس وعدے پر قائم ہیں۔انہوں نے امریکا اور امریکی قوم کو مخاطب کرکے کہا کہآپ ایک عظیم اور بڑی قوم ہیں اور آپ کے پاس اتنا صبر اور بڑا دل ہونا چاہیے کہ وہ بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کی بنیاد پر افغانستان کے بارے میں پالیسیاں بنانے کی جرات کر سکیں اور اختلافات کو ختم کریں، فاصلے کم کریں اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا انتخاب کریں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...