... loading ...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اگلا ان کیمرہ اجلاس چھ جنوری کو طلب کرتے ہوئے نیب سے ریکوریز کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ چیئر مین نیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ترین ادارہ ہے، اس بارے میں کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، نیب کا چار سال کا آڈٹ ہو چکا ہے، ایک دو بار جائز وجوہات کی بنیاد پر پی اے سی میں پیش نہیں ہوسکا، نیب اپنے آپ کو قانون سے بالا تر نہیں سمجھتا، میں چیئرمین نیب ہوں، مغلیہ بادشاہ نہیں ہوں،نیب احتساب کیلئے ہر وقت تیار ہے جس پر چیئر مین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شکر ہے کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، آپ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں، آپ آئیں گے تو عزت ہوگی۔ منگل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بھی شرکت کی ۔ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاکہ نیب اپنے آپ کو قانون سے بالا تر نہیں سمجھتا، میں چیئرمین نیب ہوں، مغلیہ بادشاہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ترین ادارہ ہے، اس بارے میں کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کا چار سال کا آڈٹ ہو چکا ہے، ایک دو بار جائز وجوہات کی بنیاد پر پی اے سی میں پیش نہیں ہوسکا۔ چیئر مین نیب نے کہاکہ نیب احتساب کیلئے ہر وقت تیار ہے، ایک بار آنکھ کے آپریشن کی وجہ سے نہیں آسکا تھا۔ چیئر مین پی اے سی رانا تنویر حسین نے ریمارکس دیئے کہ شکر ہے کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، آپ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں، آپ آئیں گے تو عزت ہوگی۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ بطور سابق جج آپ کو قانون کی زیادہ پاسداری کرنی چاہیے،ہم آپ سے زیادہ توقع رکھتے ہیں۔ نور عالم خان نے کہاکہ ہمارا کوئی ذاتی عناد نہیں، آپ شریف آدمی ہیں، ہمیں بتایا جائے سیاستدانوں اور دیگر لوگوں کے خلاف کتنے مقدمات ہیں۔ چیئر مین نے کہا کہ یہ معاملہ آج کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، اگرچہ میں اس حوالے سے جواب دے سکتا ہوں۔چیئرمین پی اے سی نے اس حوالے سے الگ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔اجلاس میں پی اے سی میں نیب کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ سال 2018ـ19 میں نیب کو 3.6 ارب روپے کی گرانٹ ملی، تاہم نیب کے اخراجات 3.9 ارب روپے تک پہنچ گئے، نیب نے 38 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافی اخراجات کیئے۔ حکام نے بتایاکہ نیب کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی مد میں اضافہ اخراجات ہوئے، نیب نے آڈٹ پیرا نمٹانے کی سفارش کر دی۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ آپ نے آج تک کسی وزارت کی سپلیمنٹری گرانٹ نمٹانے کی سفارش نہیں کی،آپ نے نیب کی سپلیمنٹری گرانٹ ہی سیٹل کرنے کی سفارش کیوں کی؟۔چیئر مین پی اے سی نے اگلا اجلاس 6 جنوری کو طلب کرلیا ۔ انہوںنے بتایاکہ پی اے سی اجلاس ان کیمرہ ہوگا، نیب سے ریکوریز کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔ چیئر مین نیب نے اجلاس کے دور ان بتایاکہ ملک کے درجنوں اداروں کی تنخواہیں بڑھی ہیں، بعض اداروں میں 100 فیصد سے بھی زیادہ تنخواہ بڑھی، نیب ملازمین کی تنخواہوں میں 18 سال بعد نظرثانی ہوئی، ہم نے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہ ہم نے باقاعدہ منظوری سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ چیئرمین صاحب ہم نیب کی مذمت نہیں کر رہے، ہم آپ پر کوئی الزام نہیں لگا رہے ہیں، آپ نے ضروری خرچہ کر دیا، ایک مہینے میں ریگولر کرا لیں۔ انہوںنے کہا کہ جب تک قومی اسمبلی سپلیمنٹری گرانٹ منظور نہ کرے ہم پیرا نہیں نمٹا سکتے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ تنخواہوں کے اخراجات منظور کرا لیں تاکہ جان چھوٹے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہاکہ درجنوں اداروں کی تنخواہیں بڑھی ہیں شاید آپ ان اداروں تک نہ پہنچ سکیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دور ان صحافی نے چیئر مین نیب سے سوال کیاکہ کیا حکومت کا کوئی بندہ کرپشن میں ملوث نہیں جو کوئی ریفرنس فائل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے صحافی کو جھاڑ پلا دی اور کہ اکہ آرام سے بات کریں، صحافی ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ غیر ضروری شاوٹ کریں۔ چیئر مین نیب نے جواب دیا کہ آج تک کمپلینٹس کتنی آئی ہیں حکومت کے بارے میں؟ ۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ کیا سبطین خان کیخلاف کارروائی جاری نہیں ہوئی، کیا بلین ٹری کے بارے میں کارروائی جاری نہیں ہوئی، مالم جبہ بی آر ٹی کے بارے کیا ہم نے کارروائی نہیں کی، آٹا اور گندم کا معاملہ ایف آئی اے کے پاس ہے
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...