... loading ...
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگلے ماہ منی بجٹ پیش کردیں گے ۔17 فیصد یکساں سیلز ٹیکس نافذ کریں گے ، صنعتوں پر دبائو آئے گا ، معاشی ترقی پر اثر پڑیگا ، بجلی 1.68 روپے بڑھا چکے ہیں بہت کم مہنگی کرنی ہے ، کاریں اور فضول قسم کی لگژری درآمدات بند کریں گے ۔ ریلویز اسٹیل ملز سمیت کئی ا نٹرپرائزز کی نجکاری کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط مشکل تھیں ۔ آئی ایم ایف کو اس وقت دبائو ڈالنے کا موقع ملا۔ آئی ایم ایف نے 7 سو ارب روپے ٹیکسیشن کی بات کی تھی میں نے 300 ارب پر منوایا ۔ کہاگیا کہ سیلز ٹیکس کے ریٹس کو یونیفارم کرکے 17فیصد کردیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگلے مہینے تک منی بجٹ لائیں گے۔ مہنگائی زیادہ ہے چاہتے ہیں کہ عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے ۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت 4 روپے فی یونٹ بڑھا دی جائے مگر ہم نے 1.68 روپے بڑھائی ۔ آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے کہ گورنر کی تعیناتی کابینہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس ریٹ بڑھانے سے مارکیٹ پر دبائو آئے گا ۔ 15 ارب کے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں ویکسین بھی شامل ہے ۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کم کرنا ہوگا۔ لگژری آئٹم پراضافی ڈیوٹی عائد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے پر پٹرول لیوی بڑھائیں گے ۔ ڈسکائونٹ ریٹ 13 فیصد کرنا میرے نزدیک زیادتی تھی۔ مہنگائی کو نیچے لانے تک ایکسچینج ریٹ میں استحکام نہیں آئے گا۔ جب ڈالر کا ریٹ 152 پر تھا ہمیں اس وقت ڈالرز خرید لینے چاہیے تھے ایکسچینج ریٹ میں استحکام لانا بہت ضروری ہے۔ ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ ہمارا انکم ٹیکس 32فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ لوگ اراضی تو رکھ لیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے ۔ لوگوں کے اثاثوں کا جائزہ لے کر ان کی اصل قیمت کے مطابق ٹیکس لگائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی بڑھتی ہے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ کچھ عرصہ میں گیس کے کچھ کارگو لینے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے جو معاہدے بھیجے تھے ان میں کچھ قانونی خامیاں تھیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...