... loading ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق معاملات طے پاچکے ہیں اور فیصلہ اعتماد کی فضاء میں ہوگا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں، آرمی چیف نے ہمیشہ جمہو ریت اورسول حکومت کو ادارہ جاتی سپورٹ دی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی سول اورعسکری قیادت کے اتنے اچھے تعلقات نہیں رہے جتنے آج ہیں،پاکستان کا موقف ہے کہ عالمی برادری موجودہ صورتحال میں افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے، عدم استحکام ایک بار پھر دنیا کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارا فوکس افغانستان ہے وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے ممبر ان کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں لیا پاکستان کا موقف ہے کہ اس وقت ہمیں افغانستان کوتنہا نہیں چھوڑنا چاہیے انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان کی امداد جاری رہنی چاہیے ۔ ہم نے افغانیوں کیلئے ویزا آسان کردیا ہے افغانستان کے ساتھ تجارت کو بڑھایا ہے۔ افغانستان عدم استحکام کا شکارہوا تو دہشت گرد اور انتہا پسند گروپ اپنی جگہ بنالیں گے۔ افغانستان میں عدم استحکام سے خطے سمیت پوری دنیا کو نقصان پہنچے گا۔ ہم افغانستان میں اپنے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔ دنیا کو افغانستان میں استحکام کیلئے کوششیںکرنی چاہئیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر وزیراعظم نے بھرپور طریقے سے کہا کہ فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان کے آرمی چیف سے بہت ہی قریبی تعلقات ہیں جو بھی نقطہ نظر ہوتا ہے وہ بیٹھ کر آپس میں بات چیت سے طے ہوجاتا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر بھی صورتحال یہی رہی۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں بھی سول و عسکری قیادت کے اتنے اچھے تعلقات نہیں رہے جتنے آج ہیں اس کا بڑا کریڈٹ جنرل باجوہ کو بھی جاتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت اور سول حکومت کو ادارہ جاتی سپورٹ دی۔ پاک فوج کا وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے ہم یہی جذبہ برقرار رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق معاملات مکمل طورپر طے پاچکے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے پراسیس شروع ہے تقرری جلد ہوگی اس پر مکمل طورپر سول اور عسکری دونوں سائیڈ آن بورڈ ہیں اور انشاء اللہ اعتماد کی فضا میں فیصلہ ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نے مہنگائی پر بات کی وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہے۔ پٹرول کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے مہنگائی سے نمٹنے کیلئے نئی اکنامک پالیسی ترتیب دی ہے۔ نومبر کے مہینے میں ہم 3 بڑے پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں جس میں صحت کارڈ، کسان کارڈ، اور احساس کارڈ پروگرام شروع کررہے ہیں۔صحت کارڈ پورے خیبرپختونخوا میں تقسیم ہوچکا ہے اب پنجاب کی باری ہے۔ پنجاب کے ہر شہری کو بلا امتیاز صحت کارڈ دیا جائے گا۔یہ نومبر سے شروع ہوکر مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہر خاندان کی ساڑھے 7 لاکھ روپے تک میڈیکل انشورنس ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ غریب ترین افراد کو مہنگائی سے ڈسے ہوئے ہیں ان کو احساس کارڈ دیا جائے گا۔ احساس کارڈ سے غریب افراد یوٹیلٹی سٹورز سمیت عام دکانوں سے بھی سستی اشیاء خریدسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت مزدور کارڈ کا اجراء کررہی ہے جس میں مزدوروں کو فائدہ ہوگا۔ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے ۔ 12ربیع الاول کو 2 بڑی تقریبات ہوں گی ایک ایوان صدر اور دوسری کنونشن سنٹر میں ہوگی جہاں وزیراعظم ایک بہت بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس مرتبہ 12ربیع الاول ایسے منائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ٹی وی چینلز سے درخواست کی ہے کہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے پروگرام نشر کیے جائیں۔ رسولۖ کی سیرت تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ رسول اکرمۖ کی ذات اقدس حق کا پیغام ہے اس کی روشنی میں آگے بڑھیں گے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...