... loading ...
حکومت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کرنے والے نجی چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ کرلیا ۔سوموار کو سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جو نجی چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ استعمال کر رہے ہیں وہ پیسے دیں گے۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ کی براڈکاسٹ لیکر پیسے لے رہے ہیں ہمیں نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کو کمرشل وینچر کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ سے جو نجی چینلز ہماری تقاریر چلانا چاہتے ہیں وہ ہمیں پیسے ادا کریں گے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نجی چینلز کو اجازت ہی نہیں تو وہ کیسے آکر کوریج کریں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ نجی چینلز کو اجازت دینا میرا اختیار نہیں۔ یا تو میں آپ سے پیسے لوں یا پھر پارلیمنٹ پیسے لے۔ فواد چو دھری نے کہا سب سے بڑا ظلم پی ٹی وی اسٹیل مل اور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ہوا، 2008 سے 2018 تک 2ہزار200 لوگ بھرتی کیے گئے۔ پی ٹی وی میں 80فیصد لوگ میٹرک پاس ہیں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر ماضی میں بھرتیاں زیادہ کی گئیں تو حکومت نے آکر کیوں کیں؟ فواد چوہدری نے کہا جو حالیہ بھرتیاں کی گئی ہیں وہ کوٹہ سسٹم کے تحت کی گئی ہیں۔پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی وی میں تنخواہوں کی ادائیگی کا کوئی طریقہ کار نہیں، ملازمین کو 5 سال سے ڈیلی ویجز پر رکھا گیا ۔راشد لطیف کو 4 لاکھ سے ساڑھے 9 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ ایک شخص 4لاکھ سے9 لاکھ تک پہنچ سکتا ہے ، آپ کا جی چاہتا ہے تو 2،2 لاکھ روپے ایک شخص کی تنخواہ بڑھا دیتے ہیں۔فواد چودھری نے عرفان صدیقی کے ساتھ مکالمے میں کہا کہ آپ بچوں کی سیلری میں اضافہ چاہتے ہیں تو اپنی ہمیں دے دیں۔عرفان صدیقی نے کہا آپ نے اتنا منافع کمایا ہے تو اس میں سے دے دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں چیئرٹی نہیں چلا رہا،آپ اپنی تنخواہیں ہماری طرف شفٹ کردیں تو ان بچوں کی تنخواہ بڑھا دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی نے پہلی دفعہ 1.3 بلین روپے منافع حاصل کیا۔ اسپورٹس چینل سرکار نہیں چلا سکتی۔ پی ٹی وی اسپورٹس کو 3ماہ میں ایچ ڈی کردیا جائیگا۔ بچوں کے لیے ایک نیا چینل لا رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...