... loading ...
وسطی امریکا میں السلواڈور بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی اپنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ناقدین کو اس پیش رفت سے منی لانڈرنگ میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ اس فیصلے کے حامیوں کے مطابق یہ ملک اب اربوں ڈالر بچا سکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی اہم ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو اپنے ہاں رائج قانونی سکے اور مالی ادائیگیوں کے ذریعے کے طور پر اپنانے والے وسطی امریکی ملک ال سلواڈور نے اپنے اس اقدام کے ساتھ بین الاقوامی ماہرین کے ایسے تمام دعوے غلط ثابت کر دیے، جن کے مطابق کرپٹو کرنسی کسی بھی ملک میں عملا کامیاب قانونی سکہ نہیں ہو سکتی تھی۔ یہ فیصلہ تو مستقبل ہی کرے گا کہ سان سلواڈور میں ملکی حکومت کا یہ اقدام کامیاب دور اندیشی کا ثبوت ٹھہرایا جائے گا یا اقتصادی اور مالیاتی حوالوں سے ایک سیاسی غلطی کہلائے گا، تاہم یہ بات اپنی جگہ تاریخی حیثیت کی حامل ہے کہ ال سلواڈور کرپٹو کرنسی کو قانونی سکے کے طور پر اپنانے والا دنیا کا پہلا اور اب تک کا واحد ملک بن گیا ہے۔بٹ کوائن کو ال سلواڈور میں بطور قانونی کرنسی اپنانے کا منصوبہ ملک کے نوجوان اور بہت مقبول صدر نایب بوکیلے کا تھا، جن کا موقف یہ تھا کہ یوں بیرون ملک سے ہر سال ال سلواڈور بھیجی جانے والی اربوں ڈالر کی رقوم پر ادا کیا جانے والا سینکڑوں ملین ڈالر کا کمیشن بچایا جا سکے گا۔ ڈالر کے مقابلے میں سب سے زیادہ مالیت کویتی دینار کی ہے۔ ایک کویتی دینار 3.29 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ اس چھوٹے سے ملک کی معیشت کا زیادہ تر انحصار تیل کی برآمدات پر ہے۔السلواڈور کے لاکھوں تارکین وطن بیرونی دنیا، خاص کر امریکا سے سالانہ جو سرمایہ اپنے وطن بھیجتے ہیں، اس پر صرف کمیشن کے مد میں کی جانے والی ادائیگیوں کی مالیت ہی تقریبا 400 ملین امریکی ڈالرکے برابر بنتی ہے۔گزشتہ برس بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کی مالیت تقریبا چھ بلین ڈالر رہی تھی، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا 23 فیصد بنتی ہے۔ السلواڈور کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں بیرون ملک مقیم ملکی شہریوں کی طرف سے بھیجی گئی رقوم کا مجموعی قومی پیداوار میں تناسب سب سے زیادہ ہے۔تقریبا 6.5 ملین کی آبادی والی وسطی امریکی ریاست السلواڈور میں 2001 سے ملکی کرنسی کے بجائے امریکی ڈالر ہی سرکاری ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن اس کا ایک نقصان یہ تھا کہ یوں یہ ملک امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی مالیاتی پالیسیوں پر انحصار کرنے پر بھی مجبور تھا۔اب لیکن یہ صورت حال بدل گئی ہے اور ملکی کرنسی کی امریکی ڈالر کے ساتھ شرح تبادلہ کا تعین بین الاقوامی منڈیاں کریں گی۔بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی اپنانے کے سیاسی فیصلے کے بعد اس ملک میں باقاعدہ قانون سازی بھی کی گئی تھی اور منگل چھ ستمبر سے یہ قانون نافذالعمل بھی ہو گیا ہے۔ال سلواڈور میں بٹ کوائن کے بطور کرنسی متعارف کرائے جانے کے بعد انٹرنیشنل آن لائن مارکیٹوں میں اس کرنسی کی قیمت میں 1.5 فیصد تک کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور ایک بٹ کوائن کی قمیت 52,680 امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔بٹ کوائن کوئی ایسی کرنسی نہیں ہے جسے مرکزی طور پر کوئی ایک فرد، ادارہ یا ملک کنٹرول کرتا ہو۔ یہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانسنگ کے اصول کے تحت کام کرتی ہے۔ لیکن اس کا ایک منفی پہلو یہ بھی ہے کہ باقی تمام کرپٹو کرنسیوں کی طرح کئی مختلف عوامل کی بنیاد پر اس کی قیمت میں استحکام کے بجائے بہت زیادہ اتار چڑھا دیکھنے میں آتا ہے۔بٹ کوائن کی آج تک کی ریکارڈ قیمت اس سال اپریل میں دیکھنے میں آئی تھی، جب ایک بٹ کوائن 64 ہزار امریکی ڈالر سے بھی زائد کے برابر ہو گیا تھا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...