... loading ...
کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں عام افغان شہریوں سمیت امریکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ ہمارے مجاہدین کو داعش سے خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کابل دھماکے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دی گئی ہے۔کابل دھماکوں کے متعلق یہ واضح رہے کہ امریکا اور برطانیا سمیت اکثر مغربی ذرائع کی جانب سے کابل ائیرپورٹ میں کسی دہشت گردی کے خطرات کے متعلق پہلے سے کہا جارہا تھا، مغربی ذرائع سے قبل از وقت ان اطلاعات کی تکرار نے کافی شبہات کو جنم دیا ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے افغان عوام پر زور دیا جارہا تھا کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے دور ہٹ جائیں کیونکہ وہاں داعش کے دہشت گرد حملے کا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں واشنگٹن، لندن اور کینبرا نے ایک قسم کا انتباہ جاری کیا تھا، اس میں افغان شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ علاقے سے نکل جائیں۔واضح رہے کہ امریکا اور برطانیا کی جانب سے جن افغان عوام کے متعلق کہا جا رہا ہے، اُن کی اکثریت اُن لوگوں پر مشتمل ہے جو افغان جنگ میں اتحادی افواج کے مددگار تھے۔ افغانستان سے بعض ذرائع کا یہ اصرار ہے کہ مغربی ممالک اُن افغانوں کو اپنے ساتھ نہیں لے جانا چاہتے جو گزشتہ بیس برسوں کی جنگ میں امریکا کے مددگار رہے ہیں۔ کابل ائیرپورٹ پر موجود ہجوم کے متعلق بھی یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ ان میں سے اکثریت ایسے ہی لوگوں پر مشتمل ہیں جو امریکا کی سفاکانہ جنگ میں اُن کے مددگار تھے۔ یہ تمام افراد طالبان کے ممکنہ اقتدار کے باعث مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں تاہم مغربی ممالک اعلانیہ انکار کرنے سے گریزاں ہیں۔ چنانچہ انخلاء کے عمل کو غیر محفوظ بنا کر وہ کابل ائیرپورٹ سے اُس ہجوم کو منتشر دیکھنا چاہتے ہیں جو مسلسل اصرار کررہے ہیں کہ اُنہیں بھی انخلاء کے عمل میں شریک کیا جائے۔ چنانچہ کابل سے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک سے گزشتہ دو تین روز سے کابل ائیرپورٹ پر موجود اُن کے مدد گار افغان شہریوں کو یہ کہا جارہا تھا کہ وہ وہاں نہ آئیں۔ اب کابل ائیرپورٹ پر دھماکے کو ایک مختلف رنگ میں ظاہر کیا جارہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے تیرہ افراد کی ہلاکت کے باوجود اس پورے معاملے کو نہایت سنسنی خیزبنا کر یہ دعویٰ کیا کہ اس وقت دھماکے کی جگہ پر لاشوں کے ڈھیر پڑے ہیں اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے بھی خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہت بگڑتی جا رہی ہے، ہم اسے کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن قریب ہے، وقت کم ہے لیکن افغانستان سے نکلنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...