... loading ...
اقوام عالم میں کورونا وبا کے خلاف تیار کی گئی ویکسین کی چار بلین خوراکیں انسانوں کو لگا دی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ ویکسین چین، بھارت اور امریکا میں لگائی گئی ہیں۔دسمبر سن 2019 میں وسطی چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والی کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کروڑوں انسانوں کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے اور لاکھوں انسانوں کو موت کے کنوئیں میں دھکیل دیا ہے ۔ اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔اس مہلک وائرس کی تبدیل شدہ شکلوں یا ویریئنٹس نے بھی اب انسانی بستیوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ اس وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کی کئی ویکسینیں اب دستیاب ہیں لیکن عالمی وبا پر ابھی کنٹرول مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔دنیا بھر میں چار ارب انسانوں کو جو ویکسین لگائی گئی ہے ، اس میں سب سے زیادہ ویکسین کے انجیکشن آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین میں لگائے گئے ہیں۔ ہر ایک انسان کو ویکسین کے کم از کم دو انجیکشن لگائے جا رہے ہیں۔ اب صرف ایک انجیکشن والی ویکسین بھی دستیاب تیار کی جا چکی ہیں۔چین میں ویکسین کی 1.6 بلین خورکیں لگائی گئی ہیں۔ دوسرا ملک بھارت ہے اور اس میں چار سو اکاون ملین انجیکشن لگائے جا چکے ہیں۔ تیسری پوزیشن پر امریکا ہے اور وہاں کے شہریوں کو تین سو تینتالیس ملین ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات آبادی کے تناسب کے تناظر میں سب سے زیادہ ویکسین لگانے والا ملک ہے ۔ اس کی ستر فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کی جا چکی ہے ۔ اس کے بعد لاطینی امریکی ملک یوروگوئے اور عرب ریاست بحرین ہیں جہاں کی ساٹھ فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ ان ممالک کے بعد خلیج فارس کی عرب ریاست قطر، لاطینی امریکا کا ملک چلی اور شمالی امریکی میں کینڈا ہیں۔ آبادی کے تناسب میں زیادہ انجیکشن لگانے والے ملکوں میں اسرائیل، برطانیہ، سنگاپور، ڈنمارک، منگولیا اور بیلجیم بھی شامل ہیں۔امریکا کی طرح یورپی یونین کی رکن ریاستوں کی قریب نصف آبادیوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ یورپی یونین رکن ممالک میں ویکسینیشن پروگرام کی نگرانی براہ راست جاری رکھے ہوئے ہے ۔ چین میں مجوعی طور جتنے انسانوں کو ویکسین لگائی گئی ہے ، اس کی تصدیق شدہ تفصیل بیجنگ حکومت کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہے ۔ چین کے حوالے سے فی الحال اندازے ہی لگائے گئے ہیں۔دنیا کی غریب اقوام کو ویکسین کی فراہمی بین الاقوامی کوویکس پروگرام کے تحت کی جا رہی ہیں۔ اس پروگرام میں امیر ممالک کی جانب سے ویکسین کے عطیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سماجیات کے بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ کوویکس کے ذریعے بھی ویکسینشن کو مساوی قرار دینا مشکل ہو گا کیونکہ ابھی بھی متمول ممالک کو ہی ویکسینشن کے عمل میں برتری حاصل ہے ۔غریب اقوام میں ایک سو افراد کو دی گئی ویکسین کی خوراکوں کا تناسب باون انجیکشن بنتا ہے ۔ چار ممالک ایسے ہیں جہاں ابھی تک ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے ، ان میں برنڈی، ایریٹیریا، ہیٹی اور شمالی کوریا شامل ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...