... loading ...
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں پارلیمانی عام انتخابات آج (اتوار کو) ہونگے 45 براہ راست انتخابی نشستوں کیلئے 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، تحریک انصاف، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے ۔الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر کی جانب سے انتِظامات مکمل پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پی سی، اور پولیس کے 44 ہزار جوان الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے 250 سول و عسکری افیسران کو مجسٹریٹ درجہ کے اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں آزادکشمیر کے 33 انتخابی حلقوں میں 5114 پریذائیڈنگ آفیسر 7336 پولنگ آفیسر اور 14672 پولنگ اسسٹنٹ تعینات کئے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر عبدالرشید سلہریا کے مطابق کسی کو الیکشن کے دوران گڑ بڑ اور شرپسندی کی اجازت نہیں ہوگی صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے الیکشن ڈیوٹی کے لئے 33 ہزار کے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔ 24 جولائی کو ووٹرز اور امیدواران ایک دن کا آرام کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن کے عملہ نے 25 جولائی کے لئے پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی،اتوار کے روز 32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرز 742 امیدواران میں سے خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے ۔ جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔مجموعی طور پر 32 سیاسی جماعتیں اور سینکڑوں آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،پولنگ کے لیے 44 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے ۔ اس کے علاوہ چھ سے سات ہزار پاک فوج کے جوان بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیںجن میں 5 ہزار 300 اہلکار پولیس کے پنجاب،خیبر پختونخوا،اسلام آباد پولیس،ایف سی اہلکار اور رینجرز کے 32 ہزار 200 جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے ۔ تمام سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج آن کال رہے گی جو کسی بھی شرپسندی کی صورت میں فوری کوئیک رسپانس کرے گی۔آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پریزائڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو میجسٹریٹ کے برابر اختیارات دئیے گئے ہیں،29 ہزار افیسران و اہلکاران پر مشتمل پولنگ عملہ تمام حلقوں میں پہنچ چکا ہے جبکہ 15 ہزار سے زاید بیلٹ باکسز تمام حلقوں میں پہنچا دئیے گئے ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور 3 سابق وزرائے اعظم، موجودہ سپیکر اور ایک سابق سپیکر، 28 وزرا اور 20 سابق وزرا، سیاسی جماعتوں کے سربراہان الیکشن لڑ ریے ہیں جن میں درجن بھر وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل ہیں جن میں راجہ فاروق حیدر، تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان،،چودھری لطیف اکبر،سردار قمر الزمان، چودھری محمد یاسین،ظفر انور،شاہ غلام قادر، سردار یعقوب کیمدمقابل سے تگڑے مقابلوں کا امکان ہے ۔عام انتخابات میں 826 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 1209 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے عام انتخابات پر سیکورٹی اخراجات کے علاوہ 2 ارب روپے کے قریب اخراجات آئیں گے محتاط اندازے کے مطابق نتخابی عمل پر کل 4 ارب کے اخراجات متوقع ہیں۔
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ ...
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستا...
اسے مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے،میٹ دی پریس سے خطاب جماعت اسلامی کا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، صحافی برادری شرکت کرے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی پریس کلب کی دعوت پر جمعرات کو پریس کلب میں ”میٹ دی...
ترمیمی بل کو اضافی ترامیم کیساتھ پیش کیا گیا،منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں جو سینئر جج ہوگا وہ چیف جسٹس ہو گا،اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظو...
اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے،بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران اپوزیشن اراکین نے ترمیم کی کاپیاں پھاڑ کر اڑانا شروع کردیں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیش...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جاری، تازہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں( شہری دفاع)حماس کی اسرائیلی جارحیت کی؎ مذمت اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں ...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھ...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل ...
بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے او...
دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے،تمام فریقین کوآئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی اے ٹی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کے وارنٹ جاری...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال د...
تمام 59شقوں کی شق وار منظوری، 64ارکان نے ہر بار کھڑے ہوکر ووٹ دیا،صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کی منظوری،کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی،فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کو قومی ہیر...