... loading ...
بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے بارے میں امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے بتائی گئی تعداد کے مطابق اب تک ملک میں 4 لاکھ 15 ہزار اموات ہو چکی ہیں لیکن امریکی تحقیقی ادارے ‘دی سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ’ کے اعدادوشمار اور تحقیق کے مطابق یہ اموات اس سے 10 گنا زیادہ اور 49 لاکھ کے قریب ہو سکتی ہیں۔اگر امریکی ادارے کے ان اعدادوشمار کو درست تصور کیا جائے تو یہ 1947 میں آزادی کے بعد بھارت کا سب سے بڑا انسانی بحران تصور کیا جائے گا۔سوا ارب آبادی کے حامل بھارت میں رواں سال مئی اور جون میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کی وجہ سے بدترین تباہی آئی اور سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد اموات ہوئیں تاہم اس وبا کے آغاز سے لے کر رواں سال جون تک بھارت میں وائرس سے ہونے والی اموات پر تجزیہ کرنے والے امریکی ادارے کا ماننا ہے کہ اس دوران بھارت میں 34 لاکھ سے لے کر 49 لاکھ اموات ہوئیں۔تحقیق دانوں نے بتایاکہ وائرس سے مرنے والوں کی اصل تعداد سیکڑوں یا ہزاروں میں نہیں بلکہ کئی لاکھ ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں یہ تقسیم ہند کے بعد بھارت کا سب سے بڑا انسانی المیہ بن چکا ہے ۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں امریکا 6 لاکھ 9 ہزار اموات کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ 5 لاکھ 42 ہزار اموات کے ساتھ برازیل کا دوسرا نمبر ہے جس کے بعد سب سے زیادہ 4 لاکھ 14 ہزار اموات بھارت میں ہوئیں۔ماہرین کئی ماہ سے ہندوستان میں مرنے والوں کے حوالے سے بتائے گئے اعدادوشمار پر شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں اور وہ اس کی وجہ سے ناقص نظام صحت پر پڑنے والے دباؤ کو قرار دے رہے ہیں۔حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد ہندوستانی ریاستوں نے اپنے وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد پر نظر ثانی کی ہے جس میں ہزاروں پرانی اموات کو شامل کیا گیا ہے۔ امریکی تحقیقی مرکز کی یہ رپورٹ اضافی اموات کے تخمینے پر مبنی تھی، بحران سے پہلے کے اعداد و شمار کے مقابلے میں بعد میں مرنے والے افراد کی تعداد کے اضافے پر اعدادوشمار مرتب کیے گئے ۔رپورٹ کو مرتب کرنے والوں میں سابق حکومتی اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کے ساتھ ساتھ ہارورڈ کے ماہرین بھی شامل تھے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ شماریات کی بنیاد پر اموات کا تخمینہ لگانا مشکل ہے البتہ تمام تخمینے بتاتے ہیں کہ وبائی امراض سے اموات کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے ۔اس سے قبل فرانس کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیولپمنٹ کے ماہر کرسٹو گیلموٹو نے رواں ماہ بھارت کے حوالے سے اپنی تحقیق میں کہا تھا کہ مئی کے آخر تک ہلاکتوں کی تعداد قریب 22 لاکھ کے قریب رہی ہو گی۔بھارت میں فی 10 لاکھ آبادی پر اموات کی شرح دنیا کی اوسط سے نصف ہے اور کرسٹو گیلموٹو کا ماننا ہے کہ اتنی کم شرح بھارت میں بحران کی شدت کے منافی ہے ۔یاد رہے کہ ہندوستان کی وزارت صحت نے گزشتہ ماہ ایک رپورٹ شائع کرنے پر برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جہاں جریدے نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ بھارت میں اموات کی شرح سرکاری اموات سے پانچ سے سات گنا زیادہ ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...