... loading ...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس میں نسلہ ٹاور کے وکلا سے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر جواب طلب کرلیا۔ پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل لارجر بنچ نے نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ کراچی کا سسٹم کینیڈا سے چلایا جارہا ہے ، کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جارہی ہے ، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے ، وہی چلارہا ہے سارا سسٹم ، ایڈوکیٹ جنرل ہم آپ سے بات کررہے ہیں،آپ کی حکومت ہے یہاں کس کی حکومت ہے ؟ یہاں ٹوٹل lawlessness ہے کہاں ہے قانون ؟ یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ایسی ہوتی ہے حکمرانی ؟ آپ لوگ نالے صاف نہیں کرسکتے ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کیسے چلائیں گے ؟ دو سال ہوگئے آپ نالہ صاف نہیں کرسکے ، کاغذات پر پرانی تاریخ لکھ کر دے رہے ہیں ، گورننس نام کی چیز نہیں ہے یہاں۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگوں نے سروس روڈ پر بلڈنگ تعمیر کردی ؟۔ بلڈر کے وکیل کا کہنا تھا کہ پل کی تعمیر کے وقت سڑک کا سائز کم کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ شاہراہ فیصل کا سائز کبھی کم نہیں ہوا ، آپ نے دونوں اطراف سے سڑک پر قبضہ کیا ہے ، شاہرا فیصل کو وسیع کرنے کیلئے تو فوجیوں نے بھی زمین دے دی تھی،پتا نہیں کیا ہورہا ہے یہاں پر ؟ مسلسل قبضے کیے جارہے ہیں ،ہمارے سامنے کمشنر کی رپورٹ موجود ہے نسلہ ٹاور میں غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں، اب بھی قبضے ہورہے ہیں انہیں کوئی فکر نہیں ،دھندا شروع کیا ہوا ہے ، یا تو ہم پچاس لوگوں کو بند کردیں ، ان لوگوں کو جیل بھیجنے سے مسلہ حل ہوگا ،سارے رفاعی پلاٹوں پر پلازے بن گئے ۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ آپ کے احکامات کے بعد کارروائی ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اب بھی دھندا چل رہا ہے ایس بی سی اے کا کام چل رہا ہے ، جو پیسہ دیتا ہے اس کا کام ہوجاتا ہے کتنا ہی غیر قانونی کام ہو۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت کہاں ہے ؟ کون ذمہ داری لے گا ؟ آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہے جھوٹی رپورٹس پیش کردیتے ہیں ، سمجھتے ہیں عدالت کو پتا نہیں چلے گا ؟۔ عدالت نے نسلہ ٹاور کے وکلا سے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے نسلہ ٹاور سے متعلق سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔
شہباز شریف سے ایٔرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات،پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین معرکہ حق میں دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی، جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی،گفتگو وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں...
پاکستان دنیا بھر میں متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا،بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے انشورنس کوور لازمی فراہم کیا جائے،آئی ایم ایف،یشیائی ترقیاتی بینک کا حکومت سے مطالبہ،ذرائع وزارت خزانہ بین الاق...
فتنہ الخوارج کی لاشیں 15 روز بعد افغانستان سے کوئی اٹھانے نہیں آیا،گوشت خور جانوروں کی بھوک مٹاتے رہے 25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا، سیکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوش...
ماضی میں سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا،20 لاکھ گھروں پر مشتمل پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے بلدیاتی نمائندوںمیں کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں، صاف ستھرا لاڑکانہ و روزگار اسکیم پروگرام سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھ...
جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے ، فوج امن اور پائیدار ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی، گفتگو بلوچستان کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خ...
بدین کے 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 4افراد کو 8جولائی کو گرفتار کیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا،شہر میں دہشت گردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف ہوا ہے واردات میں کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے واضح شواہد سامنے آئے ،را نے واردات کے لیے خطیر رقم خرچ...
برسلزدورے میں آرمی چیف کے ساتھ سہیل وڑائچ موجود تھے ، کالم میں درست تھا گرفتاریوں عدالتی فیصلوں کا مذاکرات اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، گفتگو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 27 ویں ترمیم اور ملک م...
عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر (ن) لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کریگی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ، راجہ پرویز، حنیف عباسی حکمران اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے ...
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پرموجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار شہباز شریف نے دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے منظوری کیلئے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار ک...
تحقیقاتی کمیٹی کی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی،ڈی آئی جی عرفان بلوچ کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار دے دی گئی، اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جم...
مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں ا...
غیر مسلم انتہا پسند احتساب سے بچ نکلتے ہیں، مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دُہرے معیار کی عکاس ہے دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...