... loading ...
چین میں ہر 10 لاکھ کووڈ ویکسینز کی خوراکوں پر مضر اثرات کے محض 119 کیسز سامنے آئے ہیں،درحقیقت یہ شرح مغربی ویکسینز کے مقابلے میں بہت کم ہیں جو 0.01 فیصد ہے ۔چین کے سینٹر فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دسمبر کے وسط سے ساڑھے 4 ماہ کے دوران کووڈ ویکسینز کی 26 کروڑ 50 لاکھ خوراکیں استعمال کی گئی ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ 31 ہزار سے زیادہ مضر اثرات کے کیسز میں صرف 17 فیصد اثرات سنگین تھے جبکہ معتدل اثرات میں بخار اور انجکشن کے مقام پر سوجن قابل ذکر ہیں۔اس ڈیٹا میں پہلی بار چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینزز کے مضر اثرات کے بارے میں بتایا گیا تاہم زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ڈیٹا میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان مضر اثرات کو کیسے ٹریک، رپورٹ اور ان کی جانچ پڑتال کی گئی، کیا لوگوں نے ان کو خود رپورٹ کیا یا یہ ڈیٹا طبی عملے سے اکٹھا کیا گیا۔اس کے مقابلے میں برطانیہ نے ویکسینیشن کے عمل سے گزرنے والے ہر 10 میں سے ایک سے زیادہ فرد میں مضر اثرات جیسے تھکاوٹ، سردرد، متلی اور بخار کو رپورٹ کیا۔برطانیہ میں فائزر، بائیو این ٹیک، موڈرنا اور ایسٹرازینیکا ویکسینز کا استعمال ہورہا ہے ۔ویکسینیشن کے سنگین اثرات میں اعضا کو نقصان پہنچنا اور سنگین الرجی ری ایکشن قابل ذکر ہیں۔چین کے طبی ادارے کی جانب سے ایک الگ بیان میں بتایا گیا کہ ویکسین سے مضر اثرات کا سامنا کرنے والے افراد میں سے صرف 188 میں سنگین اثر دیکھنے میں آیا۔بیان کے مطابق کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال سے ہونے والے عام اور غیر معمولی مضر اثرات کی شرح چین میں 2019 میں کی جانے والی دیگر ویکسینیشن کے مقابلے میں کم تھی۔چین میں اس وقت 5 ویکسینز کا استعمال ہورہا ہے جن میں سے 2 سائنوفارم اور ایک سینوویک کی تیار کردہ ہے۔ یہ ڈیٹا دسمبر 2020 کے وسط سے اپریل 2021 کے آخر تک تھاتاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس ویکسین سے کن مضر اثرات کا سامنا ہو۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...