... loading ...
پاکستان نے فخر زمان کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں بھی 1ـ3 سے فتح حاصل کر لی، میزبان ٹیم 144رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان نے مطلوبہ ہدف بمشکل ایک گیند قبل 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا،فہیم اشرف کو مین آف دی میچ اور بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو انہیں پہلا اور سب سے بڑا نقصان اس وقت پہنچا جب گزشتہ تینوں میچوں میں نصف سنچری بنانے والے ایڈن مرکرم صرف 11 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی وکٹ بن گئے ۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد جینمن ملان کا ساتھ دینے راسی وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 57 رنز کی شراکت قائم کی جو جنوبی افریقی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی، ملان 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ڈوسن نے کپتان ہنری کلاسن کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی اور اسکور کو 109 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر کلاسن اور پھر 52 رن بنانے والے ڈوسن بھی چلتے بنے ۔ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقی ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقتافوقتاً وکٹیں گنواتی رہی اور اننگز کے آخری اوور میں 144 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسری ہی گیند پر محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے عمدہ شراکت سے ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا۔دونوں کھلاڑیوں نے 91 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور پاکستان کی جیت راہ ہموار کردی، فخر زمان 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے ۔فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر بھی 23 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے ۔اس موقع پر پاکستان کو 10 اوورز میں فتح کیلئے 47 رنز درکار تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گرین شرین شرٹس باآسانی فتح حاصل کر لیں لیکن مڈل آردر بلے بازوں کے غیرذمے دارانہ کھیل نے آسان فتح کو بھی محال بنا دیا۔حفیظ 10، حیدر علی 3، آصف علی 5 اور فہیم 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کو آخری 10 گیندوں پر فتح کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم محمد نواز نے اختتامی لمحات میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایک گیند قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔اس میچ میں پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور سیریز بھی 1ـ3 سے اپنے نام کر لی۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...