... loading ...
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے آپکو مزید 2 مدت تک بطور صدر رہنے کے قانون پر دستخط کردیے ۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے قانون کے تحت ولادی میر پیوٹن 2036 تک صدر رہ سکیں گے ۔ 68 سالہ روسی صدر پیوٹن 20 سال سے مسلسل برسر اقتدار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں روس کے عوام نے ولادی میر پوٹن کو 2036 تک کا آئینی صدر منتخب کرلیا تھا۔ ولادی میر پوٹن کے اقتدار کو 2036 تک بڑھانے کے لیے متنازع آئینی ترامیم پر ہونے والے ریفرنڈم میں انہیں 70 فیصد سے زائد ووٹ ملے تھے ۔عالمی میڈیا کے مطابق ووٹنگ میں 73 فیصد افراد نے پیوٹن کو صدارت کے عہدے پر فائز رہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے حتمی اور سرکاری نتائج میں بتایا گیا تھا کہ ولادی میر پیوٹن 77 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ولادی میر پیوٹن کے مخالفین نے پولنگ میں بے ضابطگیوں اور ووٹرز پر دبا ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔ مخالفین کا مقف تھا کہ صدر پیوٹن نے بڑے پیمانے پر ریاستی مشینری کا استعمال کر کے اپنے حق میں مہم چلوائی، اس کا مقصد وہ اپنے مرضی کے نتائج حاصل کرنا اور اپوزیشن کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے تھے ۔یاد رہے کہ صدر پیوٹن نے گزشتہ سال جنوری میں قوم سے خطاب کے دوران آئینی ترمیم میں تبدیلیاں کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کردیا تھا۔ حکومت نے صدر کی تجویز پر ملک بھر میں ریفرنڈم کروانے کافیصلہ کیا۔ولادی میر پیوٹن نے پارلیمنٹ کے اختیارات وسیع کرنے اور روسی حکومت کی شاخوں میں اقتدار کی تقسیم کی پیش کش کی تھی جس کے بعد ایک تاثر یہ سامنے آیا تھا کہ وہ 2024 میں اپنی صدارتی مدت پوری کرنے کے بعد بھی اقتدار میں رہنے کے خواہش مند ہیں۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو دہائیوں سے برسر اقتدار رہنے والے صدر پیوٹن سوویت ڈکٹیٹر جوزف اسٹالن کے بعد دوسرے کریملن رہنما ہیں جو ملکی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک اقتدار میں ہیں۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں اور سیاست کے ساتھ گھڑ سواری، تیراکی، اور مارشل آرٹس کے فنون میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔کھیل کا میدان ہو یا مارشل آرٹس کا فن ، گھڑ سواری ہو یا تیراکی، پیانو سے خوبصورت سریں بکھیرنا ہو یا آواز کا جادو جگانا، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن ہر میدان میں طبع آزمائی کرتے پائیجاتے ہیں۔برف پوش وادیوں میں چھٹیاں گزارنا، مچھلی کا شکار اور سائبریا کے یخ بستہ پانیوں میں تیراکی کے جوہر دکھانا بھی ان کا محبوب مشغلہ ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...