... loading ...
چین کے ایک مشہور سوشل میڈیا اسٹار نے صرف 12 گھنٹے کی لائیو اسٹریمنگ میں تقریباً 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (47 ارب پاکستانی روپے ) مالیت کا سامان فروخت کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔خبروں کے مطابق، چین میں ویڈیو اسٹریمنگ کے مشہور پلیٹ فارم ”کوائی شو” پر 4 کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر، شِن یؤڑی المعروف ”سمبا” نے گزشتہ ہفتے بارہ گھنٹے تک مسلسل لائیو اسٹریمنگ میں مختلف مصنوعات اپنے چاہنے والوں کے سامنے ”برائے فروخت” پیش کیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئیں۔لائیو اسٹریمنگ ختم ہونے کے بعد جب حساب لگایا کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ”سمبا” نے ان بارہ گھنٹوں میں مجموعی طور پر دو ارب چینی یو آن (306 ملین ڈالر/ 47 ارب پاکستانی روپے ) مالیت کی چیزیں فروخت کردی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ”سمبا” نے 12 گھنٹے میں جتنی مالیت کی چیزیں بیچی ہیں، وہ ہانگ کانگ کے ایک بڑے شاپنگ مال سے 12 ماہ میں ہونے والی فروخت کی مالیت سے بھی زیادہ ہے ۔شِن یؤژی، المعروف ”سمبا” کا تعلق چین کے ایک دور افتادہ قصبے سے ہے جہاں کھیتی باڑی کی جاتی ہے ۔اسٹریمنگ کے دوران چیزیں فروخت کرنے کیلیے وہ مارکیٹنگ کے نت نئے طریقے آزمانے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کو جتاتے ہیں کہ وہ ایک معمولی کسان کے بیٹے ہیں جنہیں اپنے ”کسان بھائیوں” کی جانب سے سراہے جانے کی توقع ہے ۔وہ اس لیے بھی ایسا کرتے ہیں کیونکہ ان کے فالوورز میں بھاری اکثریت کسان طبقے سے تعلق رکھتی ہے ۔دوسرے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے برعکس، وہ لائیو اسٹریمنگ پر معمولی سے معمولی چیز بھی فروخت کرنے کیلیے تیار رہتے ہیں۔ان کی اصل آمدنی بھی وہی کمیشن ہے ان چیزوں کے فروخت کروانے پر کمپنیاں انہیں ادا کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا اسٹار ہونے کی وجہ سے انہیں آئے دن تعریف و تنقید کا سامنا کرتے رہنا پڑتا ہے ۔دسمبر 2020 میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران جعلی انڈے فروخت کرنے پر کوائی شو کی جانب سے ان پر 60 دن کی پابندی لگائی گئی تھی، جو کچھ دن پہلے ہی ختم ہوئی ہے ۔اس کے باوجود سمبا کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ وہ ویڈیو اسٹریمنگ سے صرف کماتے نہیں، بلکہ دوسروں کی مدد بھی کرتے رہتے ہیں۔فروری 2020 میں انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ ووہان کے شہریوں کیلئے 14 کروڑ یوآن سے زیادہ کی رقم عطیہ کی تھی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...