... loading ...
نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو5وکٹوں سیشکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 197رنز کا بڑا ہدف 19.1اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کی سنچری اور بابراعظم کی نصف سنچری رائیگاں گئیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز کو 21 گیندوں پر 46 رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز زیادہ متاثرکن نہ رہا اور ان کی ابتدائی دو وکٹیں محض 13 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں۔ کپتان شاداب خان اور اوپنر فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے تو انگلش بیٹسمین ایلکس ہیلز نے آل رائونڈر فہیم اشرف کے ہمراہ رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 46 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ فہیم اشرف 25 رنز پر ہمت ہارگئے ۔جس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمینز افتخار احمد اور حسین طلعت نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمان سنبھالی اور کراچی کنگز کے بالرز کے خلاف بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا ، دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔حسین طلعت چار چوکوں کی مدد سے 42رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو نئے آنے والے بیٹسمین آصف علی نے 9 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے برق رفتار 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ افتخار احمد 49 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔کراچی کنگز کے عماد وسیم، محمد عامر، ارشد اقبال، محمد نبی اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کے اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نیاننگز کے آغازسے ہی حریف ٹیم کے بالرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کی طویل ترین ریکارڈ اوپننگ پارٹنر شپ بنا ڈالی۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 176رنز جوڑ ے ۔اس سے قبل لیگ کی تاریخ کی طویل ترین شراکت داری کا ریکارڈ کراچی کنگزکے بابر اعظم اورلیام لیونگ اسٹون کے پاس تھا۔ انہوں نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں 157 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی تھی۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کسی بھی وکٹ کی طویل ترین پارٹنرشپ بھی ہے ۔شرجیل خان نے نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی بدولت ایونٹ کی پہلی سنچری بنائی۔ وہ59 گیندوں پر 105رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں یہ شرجیل خان کی مجموعی طور پر دوسری اورایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کی نویں سنچری ہے ۔کراچی کنگزکے دوسرے اوپنر بابر اعظم 62رنز پر ایلکس ہیلز کے ہاتھوں رن آٹ ہوگئے ۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے ۔کراچی کنگرز نے مقررہ 20اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر196رنز بنائے ۔محمد نبی نے 7 رنز بنائے ، ڈین کرسچن 12 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔اسلام آباد کے حسن علی اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا تاہم ان کے فیلڈرز نے کئی آسان کیچز چھوڑے ۔ اننگز کے دوران تین مواقع ایسے بھی آئے کہ جب کراچی کنگز کے بیٹسمین نو بال پر آئوٹ ہوئے ہوں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...