... loading ...
افغانستان میں حکام صوبہ بلخ میں موجود 13 ہویں صدی کے اسلامی تعلیم کے کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ بحالی کے پروجیکٹ کے لیے درکار 70 لاکھ ڈالر افغان حکومت کی جانب سے دیے جائیں گے ۔ یہ سینٹر ایک زمانے میں دنیا کے عظیم شاعروں اور صوفیوں میں سے ایک جلال الدین رومی کا ٹھکانہ ہوا کرتا تھا۔رومی بلخ کمپلیکس میں 1207 میں پیدا ہوئے تھے ۔یہ تعلیم حاصل کرنے کی ایک جگہ تھی جہاں ہزاروں شاگردوں کے لیے مسجد، خانقاہ اور مدرسہ ہوا کرتا تھا اور یہ رومی کے والد کا تھا۔رومی کے والد، عالم دین بہاالدین ولاد افغانوں میں سلطان العلما کے نام سے جانے جاتے تھے ۔رومی کے خاندان کے 1210 کے قریب بلخ چھوڑنے کے چند برسوں بعد، صوبائی دارالحکومت مزار شریف کے شامل مغرب کے اس علاقے کو چنگیز خان کی منگول فوج نے شمال مشرق سے آکر تباہ کر دیا تھا۔اس کے بعد بلخ کی ازسر نو تعمیر میں ایک صدی سے زائد کا عرصہ لگا لیکن یہ تعلیم گاہ کھنڈر کی صورت ہی میں رہی۔2001 میں طالبان کا دور ختم ہوا تو بیرون ملک سے امداد افغانستان پہنچنا شروع ہوئی۔ اس وقت افغان حکومت پر ولاد کے سینٹر کی تعمیر نو نہ کرنے پر تنقید ہوئی۔تاہم اب بحالی کا کام رواں سال موسم تھوڑا گرم ہونے کے بعد بہار میں متوقع ہے ۔افغانستان میں وزیر اطلاعات شیوائے شارق نے بتایا کہ اس (سینٹر) کو کلاسک اور روایتی انداز میں دوبار تعمیر کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خانقاہ کی بحالی کے ساتھ ہم لوگوں کو ایک گمشدہ خزانے سے متعارف کرانے کی امید کرتے ہیں۔ خانقاہ کے ساتھ، ایک عجائب گھر ہوگا، ساما رقص کے لیے سٹوڈیو، ثقافتی کمرہ، باغ اور کتب خانہ بھی ہوگا۔ساما رقص کو رومی سے منسلک کیا جاتا ہے ۔ رومی کے پیروکار یہ گول گھومنے والا رقص بندگی اور عقیدت کے طور پر کرتے ہیں۔رومی نے اپنی زندگی کا کافی حصہ ترکی کے اناطولیہ میں گزارا اور انہیں ترکی ہی کے شہر کونیا میں دفنایا گیا، جہاں ان کا مزار زیارت کی جگہ بن گیا۔ اس وجہ سے برسوں پہلے ترکی نے ان کے والد کے سینٹر کی ازسر نو تعمیر میں مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔ لیکن وہ وعدہ اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے ۔صوبہ بلخ میں تعلیم اور ثقافتی سینٹر کے سربراہ مطیع اللہ کریمی کا کہنا ہے کہ بحالی کے پروجیکٹ کے لیے درکار 70 لاکھ ڈالر افغان حکومت کی جانب سے دیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ خانقاہ کی باقیات میں صرف مٹی کے گنبد کا بڑا حصہ اور چار چھوٹے والے بچ گئے ہیں۔ خانقاہ کو بحال کرنا ثقافتی ورثے اور سیکھنے کے عمل کی حفاطت کے لیے اہم ہے اور یہ سیاحت کی شعبے کے لیے بھی اچھا ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...