... loading ...
جسم کو اینٹی باڈیز فراہم کرنے والی ادویات نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد کے لیے مؤثر ہیں بلکہ یہ اس سے محفوظ لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔یہ عندیہ نئی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا ہے ۔ایلی للی نے بتایا کہ اس کی 2 اینٹی باڈیز کے امتزاج پر مبنی دوا سے کووڈ 19 سے متاثر افراد کے ہسپتال میں داخلے یا موت کا خطرہ 70 فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔اس تحقیق میں شامل 10 رضاکار کووڈ 19 کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ، مگر ان کو اینٹی باڈیز کی جگہ پلیسبو کو استعمال کرایا گیا تھا۔دوسری جانب ری جینوران فارماسیوٹیکلز نے اپنے ٹرائل کے جزوی نتائج جاری کیے ہیں۔اس ٹرائل میں بھی اینٹی باڈیز کے امتزاج کو آزمایا جارہا تھا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اس کی مدد سے کووڈ 19 کے مریضوں کے ساتھ موجود گھروالوں میں علامات والی بیماری کی روک تھام میں سوفیصد کامیابی حاصل ہوئی۔ان دونوں ٹرائلز کے نتائج کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے جبکہ ری جینوران کے نتائج ٹرائل میں شامل ایک چوتھائی افراد پر مبنی تھے ۔اینٹی باڈیز ایسے پروٹینز ہوتے ہیں جو وائرس سے منسلک ہوکر اسے خلیات کو متاثر کرنے سے روکتے ہیں، مگر عام طور پر ایسا بیماری کا شکار ہونے یا ویکسینیشن کے کے چند ہفتوں بعد ہوتا ہے ۔ان ادویات کا مقصد ابتدا سے ایسی ایک یا 2 اینٹی باڈیز کے ڈوز فراہم کرنا ہے جو لیبارٹری ٹیسٹوں میں کورونا وائرس کے خلاف مؤثر رہے ۔امریکی ریگولیٹرز نے ایلی للی اور ری جینوران اینٹی باڈیز کو کووڈ 19 کے معمولی یا معتدل کیسز کے لیے استعمال کرنے کی ہنگامی منظوری دی ہوئی ہے ، جن کو ہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ان ادویات کو زیادہ خطرے والے مقامات پر صحت مند افراد کو بیماری سے بچانے کے لیے آزمایا جارہا ہے ، کیونکہ ان کے ذریعے اینٹی باڈیز جسم کو فراہم کردی جاتی ہیں اور ان کے بننے کے عمل کا انتظار نہیں کیا جاتا۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے اب نئے نتائج کی روشنی میں ان کے استعمال کی منظوری کی توسیع کے لیے درخواستیں دی جائیں گی۔ری جینوران کے ٹرائل میں 2 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا ہے اور جو نتائج جاری کیے گئے ، وہ 409 افراد پر اس کی آزمائش کے حوالے سے تھے ۔یہ سب افراد کسی کووڈ 19 کے مریض کے ساتھ رہ رہے تھے مگر ان میں وائرس کی تشخیص نیگیٹو رہی۔جن افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ان کی تعداد پلیسبو والے گروپ سے 50 فیصد کم تھی اور کسی میں بھی علامات والی بیماری نہیں ہوئی، جبکہ بیماری کا دورانیہ بھی مختصر رہا۔ایلی للی کے ٹرائل میں 1035 ایسے کووڈ 19 کے مریض تھے جو ہسپتال میں داخل نہیں تھے اور ان میں بیماری کی تشخیص حال ہی میں ہوئی تھی۔اس دوا کو استعمال کرنے والے 2 فیصد افراد کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا یا ہلاک ہوگئے ، جبکہ یہ شرح پلیسبو گروپ میں 7 فیصد تھی۔گزشتہ ہفتے ایلی للی نے ایک الگ تحقیق کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کی 2 میں سے ایک اینٹی باڈی کے استعمال سے نرسنگ ہومز کے رہائشیوں اور عملے میں بیماری کی روک تھام میں مدد ملی تھی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...