... loading ...
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں معزز عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پہلے آئینی اور اب اخلاقی طور پر صدر اس منصب کا اہل نہیں رہے ، پی ڈی ایم ایک مضبوط سیاسی اتحاد کا نام ہے ، جلسوں سے حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں کوئٹہ جلسے ہر صورت میں ہو گاسیکورٹی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے تو گھر چلی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں مدرسہ شاہ ولی اللہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس اور پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزئی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود شاہ مولانا عبدالرحمان ساسولی مولانا محمد قاسم فاروقی مولانا عبدالصبور مولانا ابوبکر سمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کو ئٹہ جلسے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے اور ثابت کریں گے کہ یہ حکومت ناجائز جعلی اور نااہل ہے انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ ثابت ہو ا کہ یہ بدنیتی پر مبنی ریفرنس تھا اور اس کیس میں صدر بھی مجرم ہے جنہوں نے جعلی وزیر اعظم کی موجودگی میں جعلی کابینہ کے زریعہ یہ ریفرنس پیش کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکی نااہل اور جعلی حکومت خود کامیڈی ہیں کیپٹن صفدر کے واقع سے جان چڑا نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کے فیصلے کے بعد صدر کی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہا کہ اب وہ مزید اس منصب پر فائز رہے کوئہٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے تو گھر چلی جائے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات حوالے سے حکومتی پروپیکنڈہ جن کی طرف سے کیا جارہا ہے ان اداروں نے اس کی تردید کر چکی ہیں کوئٹہ کا جلسہ عام ہر صورت میں ہو گا پی ڈی ایم نے طبل جنگ بجادی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہنواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے وہ عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے اوسان خطاء ہو گئے گئے ہیں جعلی حکومت کو سمندر برد کر کے رہیں گئے اور عوام کی ووٹ کا تقدس ہر حال میں بحال کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...