... loading ...
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد (پمز)میں آپریشن کے بعد دوسگی بہنیں بھائی بن گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے رہائشی محمد عابد 9 بیٹیوں کے والد ہیں تاہم پمز ہسپتال میں کیے جانے والے کامیاب آپریشن کے بعد اب وہ سات بیٹیوں اور دو بیٹوں کے والد بن گئے ہیں۔محمد عابد کی 17 سالہ بیٹی بشریٰ تبدیلی جنس کے کامیاب آپریشن کے بعد ولید عابد بن گیا ہے ، 15 سالہ وافیہ کا نام مراد عابد رکھا گیا ہے ۔دو بیٹیوں کے کامیاب آپریشن پر محمد عابد نہایت مسرور ہیں انہوںنے کہا کہ میری 9 بیٹیاں تھیں تاہم اولاد نرینہ سے محروم تھا مگر اب اللہ تعالیٰ نے میری سن لی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کامیاب آپریشن سے نہ صرف وہ، ان کا خاندان بلکہ پورا گاؤں بے حد خوش ہے ۔پمز اسپتال کے ممتاز ڈاکٹر امجد چودھری کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ کیس اس لحاظ سے منفرد ہے کہ جن کا آپریشن کیا گیا ہے وہ دونوں سگی بہنیں ہیں اور دونوں میں وہ جینز تھے جن کی وجہ سے آپریشن ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سگی بہنوں میں بیک وقت تبدیلی جنس کے جینز کا پایا جانا عام بات نہیں ہے ۔کھاریاں کے رہائشی محمد عابد کو ڈاکٹر امجد چوھری سے رابطہ کرنے کا مشورہ گجرات کی ایک لیڈی ڈاکٹر نے دیا تھا۔ اس حوالے سے کیے جانے والے مختلف ٹیسٹوں میں تین سے چار ماہ کا عرصہ لگا ہے ۔تبدیلی جنس کے کامیاب آپریشن پرولید عابد بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب دیگر لڑکوں کی طرح گھر سے باہر جا کر کرکٹ کھیل سکیں گے جبکہ مراد عابد کا کہنا ہے کہ میرے آپریشن کا سن کر میری اسکول کی سہیلیاں مجھ سے دور رہنے لگی ہیں۔پمز ہسپتال کے ڈاکٹر امجد چودھری کے مطابق آپریشن میں پانچ سے چھ گھنٹے لگتے ہیں تاہم تمام مراحل مکمل ہونے میں دو ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے ۔ڈاکٹر امجد چودھری نے اس سلسلے میں واضح کیا کہ تبدیلی جنس کا آپریشن والدین کے فیصلے سے نہیں بلکہ مریض کے فیصلے سے کیا جاتا ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...