... loading ...
بھارتی ریاست بہار اور اترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے صرف ایک دن میں خواتین اور بچوں سمیت تقریبا 130 افراد ہلاک ہوگئے ۔بجلی گرنے سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد بتائی جارہی ہے ۔ درجنوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔سرکاری رپورٹوں کے مطابق بہار کے متعدد اضلاع میں بجلی گرنے سے کم از کم 97 افراد کی موت ہوگئی۔ بہار ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر لکشمیشور رائے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ برسوں میں ریاست میں بجلی گرنے سے ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ ریاست کے دور افتادہ علاقوں سے ابھی مکمل اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ریاست بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک سینئر افسر اویناش کمار کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز ایک دن میں ہونے والی اتنی اموات سے پہلے صرف 2015 اور 2017 میں بجلی گرنے سے ایک دن میں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ اور سنیچر کے روز بھی زبردست بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔بہار کی پڑوسی ریاست اترپردیش میں بھی بجلی گرنے سے 32 لوگوں کی موت ہوگئی۔ دونوں ریاستوں میں 50 سے زیادہ لوگ جھلس گئے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ بہار اور اترپردیش کے وزرائے اعلی نیز متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شہریوں کی ہلاکت پر متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس قدرتی آفت پر ایک ٹوئٹ کرکے کہابہار اور اترپردیش کے کچھ اضلاع میں بھاری بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے کئی لوگوں کی موت کی افسوسناک خبر ملی۔ ریاستی حکومتیں فورا امدادی کاموں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اس آفت میں جن لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے میں ان کے رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرساد نڈا، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ نے بھی ان اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کو مناسب علاج کرانے کی ہدایت دی۔ نتیش کمار اور یوگی ادیتیہ ناتھ نے ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کو چار چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔بھارت اورجنوبی ایشیائی علاقو ں میں ہر برس مئی سے ستمبر کے مہینے میں بجلی گرنے کے واقعات بالعموم پیش آتے ہیں۔ بھارت میں حکومتی ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 2017 اور 2018 میں بجلی گرنے سے بالترتیب 2885 اور 2357 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔بھارت میں جون سے ستمبر کا مہینہ برسات کا موسم ہوتا ہے ۔ چونکہ زراعت کا انحصار بڑی حد تک مانسون کی بارش پر رہتا ہے ۔ لہذا بارش کے دوران کھیتوں کی بوائی کرنا کسانوں کی مجبوری ہوتی ہے ۔ بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کسانوں کی ہوتی ہے جو بارش کے دوران کھیتوں میں کام کررہے ہوتے ہیں۔
تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آپ کو جو سیاست کرنی ہے کریں فوج کو اس سے دور رکھیں،پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا،اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر...
سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنی...
سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاق...
قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت نے سیاسی بیان بازی پر بانی سے بہنوں کی ملاقاتیں بند کردیں، قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست۔ قا...
وزیر اعلیٰ پختونخوا کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجدبھی شامل ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارر...
المواسی کیمپ میںمتعدد زخمی ، اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان جنوبی رفح کے علاقے میں صیہونیوں نے بارود برسا دیا،متعدد خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی امن معاہدہ کے باوجود صیہونی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں مزید 7فلسطینی شہید اور متعدد زخ...
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...