... loading ...
مہلک کورونا وائرس سے پوری دنیا نبرد آزما ہے اور اب تک اس کے مکمل خاتمے کے لیے کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 47 لاکھ 22 ہزار 233 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 18لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہو چکے ہیں جب کہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد متاثرین انتقال کر چکے ہیں۔ امریکا بدستور کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں صف اول ہے جہاں نئے اعداد و شمار کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 90 ہزار 113ہو چکی ہے جب کہ15لاکھ 7 ہزار 773 افراد اب تک متاثر بھی ہو چکے ہیں۔اٹلی نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور اموات میں مسلسل کمی آنے کے بعد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اٹلی میں اب تک کورونا سے 31 ہزار 763 اموات اور 2 لاکھ 24 ہزار 885 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے شمالی علاقوں میں کورونا کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد فروری میں ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور پھر تقریبا 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد 4 مئی کو یورپی ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی پیدا ہونا شروع ہوئی۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 120 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 90 ہزار 927 ہو چکی ہے جب کہ اموات کی کل تعداد 2 ہزار 872 تک پہنچ گئی ہے ۔ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی تعداد نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس طرح وہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں گیارہویں نمبر پر آگیا ہے ۔ہنگری کے دارالحکومت بڈا پسٹ میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلا ن کردیا گیا ہے ۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق دو ہفتے قبل ہنگری کے دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی جب کہ دیہی علاقوں میں کرفیو نرم کر دیا گیا تھا۔ہنگری میں پیر سے دکانیں بھی کھولنے کی اجات ہو گی ساتھ ہی ریسٹورینٹ، پارک، چڑ یا گھر،کھیل کے میدان بھی کھول دیے جائیں گے ۔ہنگری حکومت کے مطابق اس دوران ماسک پہننا اور ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہو گا۔ہنگری میں کورونا وائرس سے اب تک 451 مریض انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 509 ہے ۔ادھر زمبابوے میں عائد لاک ڈاؤن میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے زمبابوے کے صدر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا ہر دو ہفتے بعد جائزہ لیا جائے گا۔زمبابوے میں اب تک کورونا سے 4 افراد ہلاک ہو چکے جب کہ کیسز کی تعداد 42 ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک میں یوم القدس کی ریلیوں اور عید الفطر کے اجتماعات منعقد کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 1 لاکھ 18 ہزار 392 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 937 ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 22 ہزار 233 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 18لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہو چکے ہیں جب کہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد متاثرین انتقال کر چکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...