... loading ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فی الوقت چینی ہم منصب شی جین پنگ سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انھیں چین کے کرونا وائرس کی وَبا سے نمٹنے کے معاملے پر سخت مایوسی ہوئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہاکہ میری (چینی صدر سے ) بہت اچھی تعلق داری ہے لیکن ٹھیک اس وقت میں ان سے بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ امریکا چین کے خلاف ردعمل میں کیا کارروائی کرسکتا ہے تو انھوں نے اس کا کوئی واضح جواب تو نہیں دیا لیکن دھمکی آمیز لہجے میں کہاکہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ہم کرسکتے ہیں۔ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں اور ہم تمام تعلق داری ہی کو ختم کرسکتے ہیں۔انھوں نے کرونا وائرس کی روزانہ کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ میں کہا کہ اگر یہ غلطی تھی تو پھر غلطی تو غلطی ہی ہے لیکن اگر وہ جانتے بوجھتے ہوئے اس کے ذمے دار ہیں تو پھر انھیں اس کے مضمرات کا خمیازہ بھگتنا چاہیے ۔امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ کے عہدے دار چین کے شہر ووہان میں گذشتہ سال دسمبر میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اس نے اس وبا کی معلومات کے تعلق سے شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو امریکا کی جانب سے ملنے والی مالی امداد بھی معطل کردی ہے اور ڈبلیو ایچ او پر چین مرتکز ہونے کا الزام عاید کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان ان (چینیوں ) کے یہ کام کرنے تک اچھے تعلقات استوار تھے ۔انھوں نے زرعی شعبے میں ڈیل کے پہلے مرحلے کا حوالہ دیا تھا۔اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سوال یہ ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے میں جو کچھ ہوا تھا، وہ ایک غلطی تھااور وہ کنٹرول سے باہر ہوگیا یا یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔ان دونوں چیزوں کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...