... loading ...
فن لینڈ میں تعینات مالٹا کے سفیر نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں جرمن چانسلرمیرکل کا موازنہ اڈولف ہٹلر سے کرتے ہوئے لکھا کہ میرکل نے ہٹلر کا یورپ کو کنٹرول کرنے کا خواب پورا کر لیا ہے ۔مالٹا نے کہا ہے کہ اس معاملے پر برلن سے معذرت کی جائے گی۔ مالٹا کے سفیر مائیکل زامٹ ٹابونا کو مبینہ طور پر مالٹا کی حکومت کی جانب سے ان کی نوکری سے ہٹادیا گیا۔ وہ اس عہدے پر گزشتہ چھ سالوں سے تعینات تھے ۔ مالٹا کے وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے مائیکل زامٹ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔مائیکل زامٹ نے دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 75 برس مکمل ہونے پر فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھاکہ 75سال پہلے ہم نے ہٹلر کو روکا تھا، انجیلامیرکل کو کون روکے گا؟ میرکل نے ہٹلر کا خواب پورا کر لیا، یورپ کو کنڑول کرنے کا۔ مالٹا کے میڈیا کے مطابق مائیکل زامٹ نے اس پوسٹ کو ہٹا دیا ہے لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے گفتگو نہیں کر رہے ۔ اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ ملکی وزیر خارجہ کے دباؤ پر مائیکل زامٹ نے استعفیٰ دیا۔ اسی اخبار نے مالٹا میں حزب اختلاف کے رہنما ادریان ڈیلیا کا بیان بھی شائع کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر نے کئی معاملات میں مالٹا کا ساتھ دیا ہے اور وہ نازی جرمنی کی شکست کے سات دہائیوں کے بعد یورپ میں استحکام کی ایک بڑی وجہ ہیں۔مالٹا کی چیمبر آف کامرس نے ایک بیان میں کہا کہ مائیکل زامٹ کے بیان نے ملک کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے اور ان کے استعفیٰ کے خیر مقدم کیا جاتا ہے ۔ چیمبر آف کامرس کی جانب سے کہا گیاکہ سرکاری افسران اور سفیر وں کو اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے ، کیوں کہ کسی کو ملک کی ساکھ متاثر کرنے کا حق نہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...