... loading ...
جرمنی میں برلن، میونخ، شٹٹ گارٹ اور دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔ ڈورٹمنڈ میں دائیں بازو کے ایک احتجاجی نے صحافیوں کی ایک ٹیم پر حملہ بھی کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے متعدد بڑے شہروں میں کئی ہزار افراد نے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے عائد کردہ حفاظتی اقدامات کو انتہائی سخت قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سیاستدانوں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد پر معاشرے میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کر رہے تھے ۔ اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہناتھا کہ طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کے حقوق بھی پامال ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کے ان مظاہروں میں ایسے افراد بھی شریک تھے ، جو کورونا وائرس کو ایک سازش سمجھتے ہیں اور وہ ویکسینیشن کے بھی خلاف ہیں۔ کئی جرمن ریاستوں کے وزرائے داخلہ نے کووڈ انیس کی وبا کے حوالے سے پھیلنے والے ان نظریات میں اضافے سے خبردار کیا ہے ۔ ریاست تھیورنگیا کے وزیر داخلہ گیئورگ مائر نے کے مطابق معاشرے میں یہ سوچ موجود ہے کہ یہ وبا جان بوجھ کر پھیلائی گئی ہے تا کہ شہریوں کو قابو میں کیا جائے اور اس کے پیچھے بل گیٹس یا دیگر خفیہ قوتیں ہیں۔ تاہم یہاں مظاہرہ فوری طور پر سامیت دشمنی میں بدل گیا۔برلن کے سینیٹر برائے داخلہ امور آندریاس گائزل نے اس تناظر میں کہاکہ اس طرح کے من گھڑت نظریات رکھنے والے ان افراد تک بھی پہنچ رہے ہیں، جو ملک کے آئین اور بنیادی قانون پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ ان افراد کو پھر سازشی نظریات کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور مارکس کریبر نے کہا کہ بیرون ملک سے جعلی خبریں اور پروپیگنڈابڑھ گیا ہے جبکہ اس دوران ملک میں بھی سازشی نظریات پھیل رہے ہیں۔میونخ میں تین ہزار افراد اکٹھے ہوئے اور اس دوران سماجی فاصلے کے ضوابط کی بھی جزوی طور پر خلاف ورزی کی گئی۔ پولیس کے مطابق اس احتجاج کے لیے 80 افراد کا اندراج کرایا گیا تھا۔ اسی شہر کے ایک اور علاقے میں دائیں بازو کے کم از کم پچیس افراد اکٹھے ہوئے تھے ، جنہیں پولیس نے منتشر کر دیا۔شٹٹ گارٹ میں ہونے والے احتجاج میں کئی ہزار شہری موجود تھے اور اس موقع پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے قوانین پر سختی سے عمل کیا گیا۔ اسی طرح کے مظاہرے برلن، کولون اور بریمن میں بھی ہوئے ۔ ڈورٹمنڈ میں تقریبا ڈیڑھ سو افراد حکومتی پابندیوں کے خلاف اکٹھے ہوئے اور ان میں دائیں بازو کے شدت پسندوں کے ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے ۔ اس دوران ایسے ہی ایک نوجوان نے صحافیوں کی ایک ٹیم کی متعدد مرتبہ تضحیک کی اور رپورٹرز پر حملہ بھی کیا۔ پولیس نے اس تیئس سالہ نوجوان کو حراست میں بھی لے لیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...