... loading ...
ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے کہاہے کہ کہ امریکا نے اپنے خلیجی حلیفوں کی سیکورٹی کے حوالے سے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔امریکی چینل سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن قطعا تبدیل نہیں ہوا ہم خلیج کے علاقے میں اپنے شراکت داروں اور حلیفوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے بس میں سب کچھ کر رہے ہیں۔یہ بیان ان خبروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جن کے مطابق پینٹاگان سعودی عرب میں نصب دو میزائل شکن پیٹریاٹ بیٹریاں اور بعض فوجی اہل کاروں کو مملکت سے ہٹا رہا ہے ۔ انہیں گذشتہ برس خطے میں ہونے والے حملوں کے بعد تعینات کیا گیا تھا۔ ریاض اور واشنگٹن نے مذکورہ حملوں کے حوالے سے ایران کو ملامت کا نشانہ بنایا تھا۔برائن ہک نے واضح کیا کہ نہیں، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایران اب خطرہ نہیں رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فورسز کی سطح حالات کے لحاظ سے کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہے ۔ البتہ مقررہ مشن وہ ہی ہے ۔ ہمارے مشن میں قطعا کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے برائن نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ایسی چیز ہے جس سے اس کا نقصان آسان ہو جاتا ہے تاہم اس کو برقرار رکھنا ایک پالیسی ہے جس پر آپ کو روزانہ عمل کرنا لازمی امر ہے ۔ ہم سعودیوں ، اماراتیوں اور علاقے میں اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں برائن ہک نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ خلیجی حلیفوں کے دفاع کے اخراجات کا بوجھ تقسیم کر لیا جائے ۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے شراکت داروں اور حلیفوں سے مزید مطالبہ کیا ہے اور ہم بڑی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔امریکی نمائندے نے کہا کہ ہمارا ایک اتحاد ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس نے سمندری راستے سے ایران کی جارحیت کو روکنے اور اس کو منہ توڑ جواب دینے کے حوالے سے اچھا کام کیا۔ ہمارے پاس خطے کے لیے متعدد منصوبے ہیں جن پر ہم کام جاری رکھیں گے ۔برائن نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ سے امریکی سفارت کاروں اور امریکی فورسز کی سلامتی کے پابند رہے ہیں ،اسی طرح خطے میں اپنے شراکت داروں اور حلیفوں کی سپورٹ کے بھی ،ہمارا مشن تبدیل نہیں ہوا ہے ۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...