... loading ...
پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی طرف سے عائد کر دہ دراندازی کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر نام نہاد لانچنگ پیڈز اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے،ان الزامات کی آڑ میں فالس فلیگ آپریشن اور ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے،پاکستان کی اپنی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دینے کی پالیسی صاف اور واضح ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان پر نام نہاد لانچنگ پیڈز اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ یہ الزامات پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سے کہتا آیا ہے کہ بھارت یہ الزامات لگا کر جموں کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت ان الزامات کی آڑ میں فالس فلیگ آپریشن اور ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان نے صحافیوں انسانی حقوق کی تنظیموں اور آزاد مبصرین کو ایل او سی کا دورہ کرایا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات سے پردہ ہٹانے کیلئے اکتوبر 2019 میں بھارتی سفارتکاروں کو دورہ کی دعوت دی تھی۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی سفارتکاروں کو دعوت دی کہ وہ خود جا کر ان نام نہاد لانچنگ پیڈز کا معائنہ کریں جنہیں نشانہ بنانے کا دعویٰ بھارتی آرمی چیف نے کیا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی سرکار سے مطالبہ کیا کہ مبینہ ٹارگٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی سفارتکار جائے وقوعہ کے دورے کیلئے سامنے نہیں آئے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی سرکار بھی پاکستان کو معلومات فراہم کرنے سے قاصر رہی۔ ترجمان کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کو بھی ایل او سی اور کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے آزاد کشمیر کے دورے کیلئے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی اپنی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دینے کی پالیسی صاف اور واضح ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ سے باضابطہ کہا ہے کہ لانچنگ پیڈز کے حوالے سے بھارت سے معلومات حاصل کرے۔ ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ خود پاکستانی حکومت کے ساتھ ان معلومات کا تبادلہ کر کے حقائق جاںچ سکتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ جب دنیا ایک وبائی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے ایسے میں امید ہے بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔ ترجمان کے مطابق امید ہے ایسے وقت میں بھارت تشدد میں کمی اور سیز فائر معاھدہ کی پاسداری کرے گا۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...