... loading ...
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ باب لیونسن کے اہلخانہ جو 2007 میں پراسرار حالات میں ایران میں غائب ہوگئے تھے نے اعلان کیا ہے کہ باب لیونسن کا ایران میں ایک جیل میں انتقال ہوگیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں حال ہی میں امریکی عہدیداروں سے اطلاعات موصول ہوئیں جن سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ہم ایک بہترین شوہر اور شاندار باپ سے محروم ہوگئے ہیں۔ باب لیونسن ایران میں دوران حراست پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے ہیں۔اہل خانہ کو معلوم نہیں کہ لیونسن کی موت کب اور کیسے ہوئی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایران میں کوویڈ 19 کی وبا پھیلنے سے قبل اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ان کے اہل خانہ کی طرف سے ان کے انتقال کے اعلان کے ایک گھنٹہ بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیونسن کی موت کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لیونسن کی موت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔امریکی صدر نے کہا کہا کہ میں خود رابرٹ لیونسن کے معاملیپر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ایک حیرت انگیز شخص ہیں۔ ان کا کنبہ عمدہ ہے ۔ ولیونسن کے اہل خانہ کو غلط معلومات دی گئیں۔ وہ کافی عرصے سے پریشانی کا شکار ہیں۔ اس خاندان کی تکلیف کو سمجھنا ہوگا جو اپنے ایک عہدہ فرد کو ایران میں قید کیے جانے کے بعد سخت تکلیف اور رنج کا شکار ہے ۔ رابرٹ ولیونسن بھی ایک طویل عرصے سے علیل تھے اور گرفتاری قبل تکلیف میں مبتلا تھے ۔ایک سوال کے جواب میں اگر انہوں نے لیونسن کی موت کی خبر کی تصدیق کی تو ٹرمپ نے کہا کہ نہیں میں اس خبر کو درست نہیں مانتا۔ ہمارے پاس اس کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ۔خیال رہے کہ ایران نے لیونسن کو سنہ 2007ء میں ایران سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر امریکی ایف بی آئی کا ایجنٹ ہونے کا الزام عاید کیا گیا اور اس پر ایران کی ایک انقلاب عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...