وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

امریکی صدر کی موٹر ساز کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت

پیر 23 مارچ 2020 امریکی صدر کی موٹر ساز کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں کاریں بنانے والی تین کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی سامان بنانے کی اجازت دے دی تاکہ ان طبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جن کا سامنا کورونا جیسے ہلاکت خیز وائرس کے دنوں میں ہے جن کمپنیوں کو اجازت دی گئی ، ان میں جنرل موٹرز، فورڈ موٹرز اور ٹیسلا شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فورڈ، جنرل موٹرز اور ٹیسلا کو اجازت دے دی گئی کہ وہ وینٹی لیٹرز اور دیگر دھاتی مواد جلد از جلد تیار کریں، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ اس کام میں کتنے اچھے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں طبی آلات کی ہنگامی بنیادوں پر ترسیل پر کورئیر کمپنی فیڈیکس کے چیف ایگزیکٹو فریڈرک سمتھ کی بھی تعریف کی ہے ۔تاہم بعض ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ صرف رضاکارانہ کوششیں ناکافی ہوں گی۔فیڈرل ایمرجینسی مینجمنٹ ایجنسی کے منتظم پیٹر گینئر نے بتایا ہے کہ صدر نے ڈیفنس پروڈکش ایکٹ نافذ کر دیا ہے جس کے تحت کمپنیوں کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی سامان تیار کر سکیں۔


متعلقہ خبریں


برطانیا میں کورونا وائرس پھرسراٹھانے لگا، مزید 55افراد ہلاک وجود - پیر 10 اگست 2020

برطانیا میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 46 ہزار سے زیادہ ہو گئیں جبکہ کورونا کے مریض 3 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ماسک کی پابندی والے مقامات میں حجام کی دکانیں اور سنیما گھر بھی شامل ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں پر سو پاونڈ تک کا جرمانہ ہوگا۔دوسری جانب ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے برطانوی حکومت نے محفوظ ٹرانسپورٹ کے لیے 4 کروڑ پاونڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس...

برطانیا میں کورونا وائرس پھرسراٹھانے لگا، مزید 55افراد ہلاک

جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل،یادگاری تقریب وجود - پیر 10 اگست 2020

جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 سال ہوگئے، یادگاری تقریب میں ایٹمی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناگاساکی شہر کے پیس پارک میں ہونے والی تقریب میں کورونا وبا کی وجہ سے محدود تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔شہر کے میئر اور حملے میں زندہ بچ جانے والوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر پابندیوں کیلئے مزید اقدامات کریں۔امریکا نے 9 ؍اگست 1945 کو ناگاساکی پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں 74 ہز...

جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل،یادگاری تقریب

دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کیلئے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان وجود - پیر 10 اگست 2020

دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور 13؍اگست تک گاڑیوںاور دیگر اشیاء کی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ دبئی میں گرمیوں کا سالانہ فیسٹول 23 واں دبئی سمر سرپرائززجاری ہے۔فیسٹیول کے موقع پر ایک ہفتے کے لیے عوام اور سیاحوں کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی اعلان میں کہاگیاکہ ایک ہفتے تک گاڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیاجائے گا اور اس اسکیم کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔فیسٹیول میں خریدارو...

دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کیلئے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان

برطانیا میں دم توڑتی بیٹی کے پاکستانی والدین پر پولیس تشددکیخلاف کارروائی وجود - پیر 10 اگست 2020

برطانیا میں دم توڑتی بیٹی کے پاکستانی ڈاکٹر والدین پر پولیس تشددکے خلاف ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشنز آف ناردرن یورپ نے بھی آواز اٹھادی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ اس واقعے کی انکوائری کرائی جائے اور ہیلتھ سسٹم میں ایسے انتظامات کیے جائیں جن سے آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل برطانوی اسپتال میں دم توڑتی 6 سالہ بچی زینب کے والدین ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر عالیہ کو پولیس اہل کاروں نے زبردستی وارڈ سے نکالا، گھسیٹا، ان پر تشدد کیا ...

برطانیا میں دم توڑتی بیٹی کے پاکستانی والدین پر پولیس تشددکیخلاف کارروائی

بارشوں سے سیلابی صورت حال ، دادو میں ندی نالے بپھر گئے وجود - پیر 10 اگست 2020

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ، ضلع دادو میں کیر تھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ہیں۔تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، کئی دیہات متاثر اور متعدد زیر آب آگئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستے جوہی پہنچ گئے ہیں، سیلاب میں پھنسے متعدد افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ شاہ زمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ...

بارشوں سے سیلابی صورت حال ، دادو میں ندی نالے بپھر گئے

لبنان مظاہرے ،بلوائیوں کا وزارت خارجہ پر قبضہ،ایک اہلکارہلاک وجود - پیر 10 اگست 2020

لبنان میں گزشتہ ہفتے بندرگاہ پر پیش آنے والے ایک خونی سانحے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے حکومت کے استعفے کے لیے مظاہرے شروع ہوگئے ۔دارالحکومت میں کئی مقامات پرپولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی اور تصادم ہوا۔ پرتشدد مظاہروں میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ پولیس سمیت 238 مظاہرین زخمی ہوگئے ۔اس دوران مظاہرین نے ملکی وزارتِ داخلہ سمیت متعدد حکومتی دفاتر پر قبضہ کر لیا۔کئی مظاہرین نے ملکی پارلیمان کی عمارت میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔عرب ٹی وی کے مطابق سانحہ بیروت کے بع...

لبنان مظاہرے ،بلوائیوں کا وزارت خارجہ پر قبضہ،ایک اہلکارہلاک

مریم نواز کی نیب طلبی کے نوٹس پر اپنے وکلا ء سے مشاورت وجود - اتوار 09 اگست 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر اپنے وکلا ء سے مشاورت شروع کر دی ، لندن میں موجود والد اور بھائیوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے ۔ نیب کی جانب سے مریم نواز کواراضی کیس میں 11اگست کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے خود پیش ہونے اور وکلاء کے ذریعے جواب بھجوانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے ۔ وکلاء کا موقف ہے کہ نیب اس سے قبل نصرت شہباز سمیت شریف خاندان کی دیگر خواتین کے طلبی کے نوٹس معطل کر چکا ہے ، نیب نے خواتین ک...

مریم نواز کی نیب طلبی کے نوٹس پر اپنے وکلا ء سے مشاورت

نیب میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی طلب وجود - اتوار 09 اگست 2020

قومی احتساب بیورو ( نیب ) کا ادارہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کے خلاف بھی حرکت میں آگیا ،حنیف عباسی کو پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں 17 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے ۔حنیف عباسی اور ذوالفقار گھمن کے خلاف پنجاب سپورٹس بورڈ میں کرپشن الزامات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے حنیف عباسی کو 17اگست کو سوالوں کے جوابات کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے ک...

نیب میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی طلب

کابل ،لویہ جرگہ کا طالبان کے400 قیدیوں کو رہاکرنے کا فیصلہ وجود - اتوار 09 اگست 2020

افغان دارالحکومت کابل میں بلائے گئے لویہ جرگہ نے انسانی حقوق کی بنیاد' افغانستان کے وسیع تر مفاداورجنگ کے خاتمہ کے لئے متفقہ طورپر طالبان کے 400 قیدیوں کو رہاکرنے پر رضامندی کا اظہارکیا ہے تاہم حتمی فیصلے کا باضابطہ اعلان (آج)اتوار کے روز کیا جائے گاجس کے نتیجے میں آئندہ چند روز میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین براہ راست مذاکرات کا عمل قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں شروع ہونے کا قوی امکان پیداہوگیاہے ۔ ہفتہ کے روز لویہ جرگہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے لویہ جرگہ سے اپنے...

کابل ،لویہ جرگہ کا طالبان کے400 قیدیوں کو رہاکرنے کا فیصلہ

افغان صدر پر تنقید ،لویا جرگہ میں خواتین پر تشدد، جرگہ میدان جنگ بن گیا وجود - اتوار 09 اگست 2020

افغانستان میں لویا جرگاکے نام سے مشہور افغان مشاورتی ادارہ کے اجلاس میں خواتین پر تشدد کا مشاہدہ کیا گیا جس کا بہ ظاہر سبب صدر پر تنقید بتائی جاتی ہے ۔ جرگے میں ہونے والی دھینگا مشتی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ممبر پارلیمنٹ بلقیس روشن نے جرگے میں کابل کے تہران اور طالبان کے ساتھ تعلقات پر صدر اشرف غنی اور ان کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس نے اجلاس میں ایک پوسٹر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ طالبان کو رائلٹی ادا نہ کرو۔ جرگے ...

افغان صدر پر تنقید ،لویا جرگہ میں خواتین پر تشدد، جرگہ میدان جنگ بن گیا

ایران میں حزب اللہ کمانڈر بیٹی سمیت قاتلانہ حملے میں ہلاک وجود - اتوار 09 اگست 2020

ایران کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک اہم کمانڈر حبیب دائود اور اس کی بیٹی مریم کو دن دیہاڑے دارالحکومت تہران میں قتل کر دیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ شام کو تہران کے شمال میں شاہراہ پاسداران انقلاب پر پیش آیا۔مقامی صحافیوں نے بتایا کہ حبیب دائود اور اس کی بیٹی مریم کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ابو مہدی المہندس بلڈنگ کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حنملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔ایران کی نیوز ایجنسی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور...

ایران میں حزب اللہ کمانڈر بیٹی سمیت قاتلانہ حملے میں ہلاک

ہانگ کانگ معاملے پر پابندیاں، امریکی چینی تعلقات مزید گمبھیرہوگئے وجود - اتوار 09 اگست 2020

ہانگ کانگ میں بیجنگ حکومت کے کریک ڈائون کے ردعمل میں امریکا کی جانب سے سخت پابندیوں کے نفاذ پر چین نے سخت تنقید کی ہے ۔ غیرملکی ہانگ کانگ میں چین نے ایک نیا سکیورٹی قانون لاگو کیا ہے ، جس کے جواب میں امریکا نے ہانگ کانگ اور چین سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں ہانگ کانگ کی رہنماء کیری لام بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی انٹرنیٹ کمپنیوں ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو بھی امریکا میں مالی لین دین سے روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ہانگ کانگ معاملے پر پابندیاں، امریکی چینی تعلقات مزید گمبھیرہوگئے