... loading ...
دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتیں 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یورپ کو اس عالمی وبا کا نیا مرکز قرار دیے جانے کے بعد متعدد ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار تجاوز کر چکی ہے جبکہ سوا لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک اٹلی میں ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 250 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپین میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔اکثر یورپی ممالک نے غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جبکہ تمام عوامی مقامات پر اجتماعات اور غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے اس عالمی وبا کا نیا مرکز یورپ کو قرار دیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جو چین میں وائرس کے عروج کے موقع پر رپورٹ کیسز سے زیادہ ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 611 ہوگئی۔وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 365 ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 12 ہزار 729 ہوگئی۔علاوہ ازیں دنیا کے دیگر خطوں کے ساتھ ساتھ اب افریقہ میں بھی کورونا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6 افریقی ملکوں نے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔افریقہ بھر میں 54 ممالک میں سے 16 نے کووڈ-19 وائرس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے اور ان میں اکثر کیسز دیگر ملکوں سے آنے والے افراد سے منتقل ہوئے۔افریقی ممالک میں یہ وائرس ماہ فروری میں رپورٹ ہونا شروع ہوا اور اکثر کیسز یورپ اور امریکا سے سفر کر کے آنے والے افراد میں پائے گئے۔ساتھ ہی جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم آندریج بابس نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک میں غیرملکیوں کے داخلے کے ساتھ ساتھ چیک شہریوں کے بھی بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔بلغاریہ میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جس کسی نے بھی قرنطینہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کی اسے جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے گورنر انیس باسویدن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 69کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں لوگوں کی نگرانی جاری ہے۔جکارتا میں تمام اسکول اور جامعات سمیت تعلیمی بند کر دیے گئے ہیں اور اساتذہ کو دو ہفتوں کے لیے گھروں سے ہی آن لائن تعلیم دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید برآں نیوزی لینڈ نے بھی وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کے طور پر اعلان کیا کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد خود کو قرنطینہ میں رکھیں تاکہ وائرس کو پھیلاؤ سے روکا جا سکے۔دریں اثنا تھائی لینڈ میں کورونا کے مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اس کے سبب ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...