... loading ...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے انتقال بارے سوشل میڈیا پر وائرل خبریں بے بنیاد ہیں،سید علی گیلانی اللہ کے فضل و کرم سے حیات ہیں اوران کی صحت مستحکم ہے ۔حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کشمیری اور پاکستانی عوام کے علاوہ پوری مسلم امہ سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کو سوشل میڈیا پر حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ انتقال کرگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاک سرزمین کے حوالے سے سید علی گیلانی کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس میں ان کی صحت کی خرابی کا اندازہ لگایا جاسکتا تھا۔ کچھ لوگوں نے اسی ویڈیو کی بنیاد پر اندازہ لگا کر سوشل میڈیا پر غلط افواہیں پھیلانا شروع کردیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں اور کشمیریوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بزرگ کشمیری رہنماسید علی گیلانی کے بارے میں وائرل افواہیں بالکل غلط ہیں۔حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا کہ سید علی گیلانی علیل ہیں اور ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں تاہم ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے ۔حریت رہنمائوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ اپنے محبوب قائد کی جلد صحت یابی کیلئے زیادہ سے زیادہ دعا کریں۔ علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے صاحبزادے نسیم گیلانی نے بھی میڈیا سے گفتگو میںسوشل میڈیا پر اپنے والد سید علی گیلانی کی وفات سے متعلق افواہوں کو جھوٹا قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ ا ن کے والد کی حالت مستحکم ہے ۔ سید علی گیلانی کی طبیعت پچھلے چھ ماہ سے خراب ہے اور انہیں حال ہی میں ایس کے آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بدھ کی شام کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مبہم خبریں پھیلائی جارہی تھیں۔ سید علی گیلانی کو گزشتہ روز سینے میں انفیکشن کی وجہ سے تکلیف تھی اور ان کی صحت کافی خراب تھی۔ تاہم ان کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے ۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...