وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

دہلی کے مظاہرین بہنوں، بیٹیوں کا ریپ کریں گے ، بی جے پی رکن کی ہرزہ سرائی

جمعرات 30 جنوری 2020 دہلی کے مظاہرین بہنوں، بیٹیوں کا ریپ کریں گے ، بی جے پی رکن کی ہرزہ سرائی

بھارت میں متنازع شہریت قانون پر جہاں شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج کر رہی ہے وہی بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ایک قانون ساز نے آئندہ دہلی انتخاب میں ووٹوں کے لیے مظاہرین کے خلاف نفرت انگیز بیان کا سہارا لینا شروع کردیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بی جے پی کے رکن پرویش ورما نے متنازع شہریت قانون کے خلاف نئی دہلی کے شاہین باغ میں موجود مظاہرین سے متعلق کہا کہ ‘یہ لوگ زبردستی گھروں میں داخل ہوں گے اور آپ کی بیٹیوں اور بہنوں کو قتل کرنے سے قبل ان کا ریپ کریں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے ووٹرز کو احتیاط سے یہ سوچنا چاہیے کہ وہ آئندہ انتخابات میں کس پارٹی کا انتخاب کریں گے ۔واضح رہے کہ سینکڑوں خواتین بھارتی حکومت کے متنازع شہریت قانون(سی اے اے )اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی)کے خلاف 4 ہفتوں سے زائد وقت سے دہلی کے شاہین باغ کو بلاک کرکے احتجاج کر رہی ہیں۔ان خواتین کے احتجاج نے بھارت بھر میں ہندو انتہا پسند حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔یہاں یہ مدنظر رہے کہ اس بیان سے ایک روز قبل بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے ریلی کے شرکا سے اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے ملک کے ‘غداروں’ کو گولی مارنے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں


واپسی نہ کرتے تو ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا،مریم نواز وجود - پیر 13 جولائی 2020

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا۔ نواز شریف کو سزا سنائے جانے کے بعد 13 جولائی 2018 کو وطن واپسی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہاتھا عین اس وقت سزاسنانے کے پیچھے جو مقاصد تھے وہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ نواشریف کو دباؤ...

واپسی نہ کرتے تو ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا،مریم نواز

ایتھوپین ایئرلائن نے 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات شروع کردیں وجود - پیر 13 جولائی 2020

امریکا، یوکے اور یورپی یونین کے بعد ایتھوپین ائر لائن نے بھی 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے سول ایوی ایشن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر ایتھوپین ائرلائن نے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کو آپریٹ کرنے والے 5 پاکستانی پائلٹس کی اسناد اور لائسنسز سے متعلق کوائف طلب کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ وضاحت ایتھوپین سفارت خانے نے وزارت خارجہ کے توسط سے بذریعہ فیکس طلب کی ہے۔ فیکس کے متن کے مطابق پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز ک...

ایتھوپین ایئرلائن نے 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات شروع کردیں

دوحہ معاہدے پر عملدر آمد ہونا بہت اہم ہے ، ترجمان افغان طالبان وجود - پیر 13 جولائی 2020

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ دوحہ معاہدے پرعملدر آمداور بین الافغان مذاکرات کاشروع ہونا بہت اہم ہے ۔افغان طالبان نے کہا کہ اگرکوئی پہلے جنگ کاخاتمہ اور پھرمذاکرات چاہتاہے تو یہ غیر منطقی بات ہے ۔ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ جنگ اس لیے جاری ہے کیونکہ اسکے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی حل نہیں ہے ۔افغان طالبان نے کہا کہ غیرذمہ دارانہ بیانات اور الزامات مسئلے کوحل نہیں کرسکتے ۔ ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات ہی مسئلے کا منطقی حل ہیں۔

دوحہ معاہدے پر عملدر آمد ہونا بہت اہم ہے ، ترجمان افغان طالبان

برطانیاکی دوسوسالہ تاریخ میں پہلی بار میجر جنرل کا کورٹ مارشل وجود - پیر 13 جولائی 2020

برطانیا کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی بار دھوکہ دہی کے جرم میں برطانوی فوج کے حاضرسروس میجر جنرل کا کورٹ مارشل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی فوج کے حاضر سروس میجر جنرل نک ویلش کو بچوں کی تعلیم پر حد سے زائد اخراجات کے جرم میں فوجی عدالت نے چارج لگا کر کورٹ مارشل کر دیا۔برطانوی قانون کے مطابق بچے کی تعلیم پر سالانہ 23ہزار پاونڈز سے زائد رقم خرچ نہیں کر سکتے جبکہ نک ویلش نے 50 ہزار پاونڈز خرچ کیے ۔واضح رہے کہ نک ویلش برطانوی افواج اور وزارت دفاع کے اہم عہدوں...

برطانیاکی دوسوسالہ تاریخ میں پہلی بار میجر جنرل کا کورٹ مارشل

کیمرہ مین کی حرم مکی کے کبوتروں کی تصاویر بناکر اس پہلوکواجاگرکرنے کی کوشش وجود - پیر 13 جولائی 2020

سعودی عرب کے ایک پیشہ ور فوٹو گرافر بدر العتیبی نے حرم مکی میں کبوتروں کی نقل وحرکت اور ان کی وجہ سے ماحول میں ہونے والی خوبصورتی کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے مسجد حرام کے اس پہلو کو اجاگر کرنے کی منفرد کوشش کی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ معظمہ کی ام القری یونیورسٹی میں قانون کے طالب علم بدر العتیبی نے بتایا کہ فوٹو گرافی کا شوق چھ سال قبل پیدا ہوا۔پہلے پہل اس نے موبائل کیمرے سے اپنا شوق پورا کرنے کی کوشش کی مگر بعد میں اس نے ایک پیشہ ور فوٹو گرافر بننے کے لیے دوستوں...

کیمرہ مین کی حرم مکی کے کبوتروں کی تصاویر بناکر اس پہلوکواجاگرکرنے کی کوشش

جنوبی افریقہ کا گرجا گھر میدان جنگ بن گیا،200افرادیرغمال بنالیے وجود - پیر 13 جولائی 2020

عیسائیت کے مختلف فرقوں کے درمیان قیادت کے تنازع نے جنوبی افریقہ کے گرجا گھر کو میدان جنگ بنا دیا۔ اسلحے سے لیس 30 حملہ آوروں نے رات گئے زوربیکوم کے گرجا گھر پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چرچ کے باہر گولیاں برسادیں، چرچ میں موجود 200 افراد کو یرغمال بنالیا اور فائرنگ کے نتیجے میں...

جنوبی افریقہ کا گرجا گھر میدان جنگ بن گیا،200افرادیرغمال بنالیے

تہران کی گیس فیلڈ میں پراسرار دھماکے ، عمارتیں لرز اٹھیں وجود - پیر 13 جولائی 2020

ایران کے دارالحکومت تہران میں پراسرار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تہران میں ایک گیس فیلڈ میں ہونے والے دھماکے میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ اس دھماکے میں کم سے کم ایک شخص زخمی بھی ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال المالکی نے کہا کہ تہران کی بلدیہ میں فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے پچیسواں نظام کی رہائشی عمارت میں ایک دھماکہ ہوا۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز فورا جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تھی کہ ایک پرانی عمارت کے تہ خانے میں جو ساٹ...

تہران کی گیس فیلڈ میں پراسرار دھماکے ، عمارتیں لرز اٹھیں

جاپان میں متعین امریکی میرینز میں بھی کرونا کی وبا پھیل گئی ،60فوجی متاثر وجود - پیر 13 جولائی 2020

جنوبی جاپان میں دو جزائر میں متعین امریکی میرینز میں بھی کرونا کی وبا پھیل گئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق اوکیناوا حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی جاپان میں دو فوجی اڈوں میں کرونا پھیلنے سے دسیوں فوجی اس کا شکار ہوئے ۔ حکام نے اس حوالے سے امریکی فوج سے تمام تر تفصیلات سامنے لانے کو کہا ۔اوکیناوا کے صوبے کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ چند درجن کیسزحال ہی میں سامنے آئے ہیں کیونکہ امریکی فوج نے اصل تعداد ظاہر نہ کرنے کو کہاہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ وبا میرین کور فوٹ...

جاپان میں متعین امریکی میرینز میں بھی کرونا کی وبا پھیل گئی ،60فوجی متاثر

امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کا نوٹس جمع کرادیا وجود - جمعرات 09 جولائی 2020

امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دست بردار ہونے کیلئے نوٹس سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس کو پہنچا دیا جس کی تصدیق وائٹ ہاوس نے کردی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دست برداری کے لئے ایک سال پہلے نوٹس دیا جاتا ہے ۔ اس لئے امریکا 6 جولائی 2021 تک ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل میں الزام لگایا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق بروقت اور شفاف معلومات دینے م...

امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کا نوٹس جمع کرادیا

سعوی عرب،الاحسا رنگا رنگ اور خوش ذائقہ پھلوں اور سبزیوں کا مرکزقرار وجود - جمعرات 09 جولائی 2020

سعودی عرب کی مشرقی گورنری الاحسا کو مملکت میں پھلوں اور سبزیوں کی ٹوکری قرار دے دیاگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق الاحسا کی زرعی پیداوار پورے ملک میں پسند کی جاتی ہے ۔ شدید گرمی کے باوجود الاحسا میں انواع واقسام کے پھل اور سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں۔ ان میں زرد تربوزم سیاہ توت، کھجور، انجیر، سبز لیمن اور ان گنت سبزیاں کاشت کی جاتی اور پورے ملک میں سپلائی کی جاتی ہیں۔الاحسا گورنری میں کاشت کی جانے والی سبزیاں اور پھل اپنے اعلی معیار کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ مقامی بازاروں میں الاحسا میں ک...

سعوی عرب،الاحسا رنگا رنگ اور خوش ذائقہ پھلوں اور سبزیوں کا مرکزقرار

اقوام متحدہ کی تفتیش کار کی ٹرمپ پر تنقید، قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت وجود - جمعرات 09 جولائی 2020

اقوام متحدہ کی تفتیش کار اگنس کالامارڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم سے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق کالا مارڈ نے کہا کہ گذشتہ جنوری میں عراق میں امریکی فوج کی کارروائی کے دوران ایرانی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی اور نو دیگر افراد کی ہلاکت ایک غیرقانونی اقدام اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھی۔کالامارڈ نے مزید کہا کہ امریکا بغداد ہوائی اڈے سے نکلنے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قافلے پر حملے جواز پ...

اقوام متحدہ کی تفتیش کار کی ٹرمپ پر تنقید، قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت

مہاجرین کی گرفتاری کے تنازع پرملائیشیا کی الجزیرہ ٹی وی سے تحقیقات وجود - جمعرات 09 جولائی 2020

ملائیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ وہ الجزیرہ نیوز چینل کے صحافیوں کو غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری سے متعلق ایک دستاویزی فلم تیار کرنے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کریں گے ۔ حکام نے الجزیرہ ٹی وی کی اس دستاویزی فلم کو ملائشیا کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا ہے ۔مہاتیر محمد کے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفے کے بعد ملائیشیا اور قطر کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آئی ہے ۔خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ الجزیرہ کہ متنازع دستاویزی فلم غیر قانونی تارکین وطن کی کوالالمپور می...

مہاجرین کی گرفتاری کے تنازع پرملائیشیا کی الجزیرہ ٹی وی سے تحقیقات