وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویرجاری

جمعرات 09 جنوری 2020 امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویرجاری

امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویرجاری کردی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویرجاری کردی گئیں، ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان ،کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں ، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئے ۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی حملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار نہیں کرنے دیں گے ۔ امریکی فوج کسی بھی چیز کیلئے تیار ہے ۔ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں روکے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ ایرانی حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمارے تمام فوجی محفوظ رہے اور کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا لیکن فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس سلسلے میں ہم پہلے ہی تیاری کی جا چکی تھی تاکہ ممکنہ حملے سے بچا جا سکے ۔ ارلی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا۔ میرے دور میں 2.5 ٹریلین ڈالر سے امریکی فوج کو مضبوط کیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں


سوڈانی حکومت کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا آغاز وجود - پیر 17 فروری 2020

سوڈان میں گزشتہ برس صدر عمر البشیر کا تختہ الٹے جانے کے بعد نئی حکومت نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا آغاز کردیا ۔ سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان کی اجازت سے اسرائیل کے لیے سوڈان کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے باب میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ سوڈان نے اسرائیلی سول طیاروں کو اپنی حدودمیں استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔رپورٹ کے مطابق ایک سول طیارہ تل ابیب سے سو...

سوڈانی حکومت کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا آغاز

امریکی کمپنی کا یہودی آبادکاروں کیلئے مفت کارگو سروس کا اعلان وجود - پیر 17 فروری 2020

امریکا کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون نے غرب اردن اور القدس میں بسنے والے یہودی آبادکاروں کسی بھی قسم کا سامان منگوانے کی صورت میں مفت کارگو سروس فراہم کرنے کی پیشکش کردی ۔کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اگرآپ فلسطین میں قائم کی گئی کسی یہودی کالونی میں بسنے والے یہودی ہیں تو اس کالونی میں اپنا ڈاک کا پتا درج کریں، ہم آپ کی مطلوبہ چیز کسی اضافی سروس چارچز کے بغیر آپ تک پہنچائیں گے ۔کمپنی کی طرف سے کہا گیا کہ اگر یہودی کالونی میں کوئی فلسطینی آباد ہے ...

امریکی کمپنی کا یہودی آبادکاروں کیلئے مفت کارگو سروس کا اعلان

حماس کی سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوجیوں کو پھنسانے کی چال کامیاب‘اسرائیل کا اعتراف وجود - پیر 17 فروری 2020

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے بھی حماس کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے فوجیوں کے بارے میںمعلومات کے حصول کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلٰی فوج کی طرف سے اعتراف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوبصورت اور پرکشش لڑکیوں کی تصاویر پرمبنی اکائونٹس سے اسرائیلی فوجیوں کو دوستی کا پیغام بھیجا جاتا اور فرین...

حماس کی سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوجیوں کو پھنسانے کی چال کامیاب‘اسرائیل کا اعتراف

چین میں ہسپتال تعمیر کرنے والی مشینوں کو ہیروز کا درجہ مل گیا وجود - پیر 17 فروری 2020

چین میں کورونا وائرس بحران کے نتیجے میں انسان تو گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے لیکن تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے والی گاڑیوں کو ہیروز کا درجہ مل چکا ہے۔ان گاڑیوں کی مدد سے چین کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں دو نئے ہسپتال ریکارڈ مدت میں تعمیر کیے گئے تھے۔ملک کے سبھی حصوں میں چونکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور تاکید کی گئی تھی کہ صرف اشد ضرورت کے تحت ہی باہر نکلا جائے۔ظاہر ہے کہ ان حالات میں یقیناً چینی عوام تفریحی موقعوں ک...

چین میں ہسپتال تعمیر کرنے والی مشینوں کو ہیروز کا درجہ مل گیا

ہواوے سے متعلق ممالک سے انٹیلی جنس شیئرنگ نہیں ہوگی‘ ٹرمپ وجود - پیر 17 فروری 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعلق رکھنے والے ممالک کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔جرمنی میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق ہواوے کمپنی کے ساتھ تعلق رکھنے والے تمام ممالک کو متنبہ کیا جائے کہ امریکا ان کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ نہیں کرے گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کچھ عرصے سے اپنے اتحادی ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ چین کی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجی پر پابندی لگائیں۔ہواوے کا شمار دنیا کی ...

ہواوے سے متعلق ممالک سے انٹیلی جنس شیئرنگ نہیں ہوگی‘ ٹرمپ

برطانوی عدالت نے اسلامی شادیوں کوغیر مستند قرار دیدیا وجود - پیر 17 فروری 2020

ایک برطانوی عدالت نے دو سال قبل ایک مسلمان جوڑے کے مقدمے کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کیونکہ ان کی شادی کی تقریب اسلامی رسومات کے تحت ہوئی اس لیے اب وہ قانونی طور پر طلاق کا حق بھی رکھتے ہیں۔ 2018 میں ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ اس (مسلم) جوڑے کا اسلامی طور پر ہونے والا نکاح کا بندھن بھی ملکی قانون کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ تاہم اپیل کورٹ نے سرے سے نکاح کی اس تقریب کو ہی ’غیر مستند‘ اور غیر قانونی قرار دیدیا۔ججز نے واضح کیا کہ مروجہ ملکی قوا...

برطانوی عدالت نے اسلامی شادیوں کوغیر مستند قرار دیدیا

امریکی یہودی تنظیم کاوفد 27 سال سعودی عرب کا دورہ کرے گا وجود - اتوار 16 فروری 2020

امریکا میں یہودیوں کی سب سے بڑی تنظیم امریکن جیوش کانگرس کے ایک وفد نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکی یہودی تنظیم کے وفد کا یہ 27 سال کے بعد پہلی بار سعودی عرب کا دورہ ہے ۔ اسرائیلی اخبار 'ہارٹز' نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 1993 کے بعد امریکی یہودی تنظیم کے ارکان پہلی بار سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف سعودی عرب نے اس دورے کی تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا ہے ۔اخباری رپورٹ کے مطابق سوموار سے جمعرات تک جاری رہنے والے اس دورے میں امریکی یہودی سعودی...

امریکی یہودی تنظیم کاوفد 27 سال سعودی عرب کا دورہ کرے گا

ایران بات چیت سے قبل اپنے کردار میں تبدیلی لائے ، سعودی وزیرخارجہ وجود - اتوار 16 فروری 2020

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت کی جانب سے ایران کو کوئی نجی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے بلکہ اس کے لیے سعودی عرب کا پیغام بڑا واضح ہے ۔شہزادہ فیصل میونخ میں منعقدہ سالانہ سکیورٹی کانفرنس میں ایک پینل گفتگو میں شریک تھے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہمارا ایران کے لیے یہ پیغام ہے کہ وہ پہلے اپنے کردار میں تبدیلی لائے ۔ اس کے بعد ہی اس کے ساتھ کوئی بات چیت ہوسکتی ہے ۔انھوں نے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حمایت میں مدا...

ایران بات چیت سے قبل اپنے کردار میں تبدیلی لائے ، سعودی وزیرخارجہ

سلیمانی کے قتل کا 'انتقام' پورا نہیں ہوا،جواد ظریف وجود - اتوار 16 فروری 2020

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک عسکری ملیشیائوں کو نہیں بلکہ ان افراد کی مدد کرتا ہے جو تہران کی حمایت کرتے ہیں۔ میونخ میں منعقدہ عالمی سلامتی کانفرنس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے والے پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا 'انتقام' پورا نہیں ہوا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کا انتقام لینے کا سوچا مگر ہم انہیں کنٹرول نہیں کرسکتے ۔ میں صرف یہ کہتا ہوں...

سلیمانی کے قتل کا 'انتقام' پورا نہیں ہوا،جواد ظریف

امریکا نے خلیج عرب کی فضائی حدود پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا وجود - اتوار 16 فروری 2020

امریکا کی وفاقی فضائی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ خلیج عرب اور خلیج عمان کی فضائی حدود میں مسافر طیاروں کی آمد ورفت دوبارہ شروع کردی ہے ۔ خیال رہے کہ پانچ ہفتے قبل ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کے بعد امریکا نے خلیج عرب اور خلیج عمان میں مسافر طیاروں کی آمد ورفت روک دی تھی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے خلیج عرب اور خلیج عمان کی فضائی حدود میں فلائٹ آپریشن کی بحال ایران کی طرف سے فوجی الرٹ میں کمی کے ...

امریکا نے خلیج عرب کی فضائی حدود پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا

کورونا وائرس مزید 142افراد ہلاک، تعداد 1671ہو گئی وجود - اتوار 16 فروری 2020

چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 142افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 1671ہو گئی ہے ۔ورلڈ ومیٹر کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 69ہزار 269افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 11ہزار 299افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔اس مضر بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 11ہزار 308ہے جبکہ دنیا بھر کے 29ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان ممالک میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملائشیا، جرمنی، تائیو...

کورونا وائرس مزید 142افراد ہلاک، تعداد 1671ہو گئی

کورونا وائرس کے باعث مختلف ممالک میں مساجد اور گرجا گھر ویران وجود - اتوار 16 فروری 2020

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے مختلف ممالک میں مسلمانوں کی مساجد کے ساتھ ساتھ دیگر عبادت گاہوں کو بھی ویران کر دیا ہے ، چین کے علاوہ دیگر مشرق بعید کے ممالک میں عبادت گاہوں میں جانے والے لوگ مصافحہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔چین میں کورونا وائرس کے بعد مسلم کمیونٹی کی مساجد بھی اپنے نمازیوں سے محروم ہوتی جا رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث مختلف ممالک میں مساجد اور گرجا گھر ویران